12:04 pm
دیر آئے درست آئے، چیئرمین آزادکشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی بالآخر جاگ اٹھے

دیر آئے درست آئے، چیئرمین آزادکشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی بالآخر جاگ اٹھے

12:04 pm

میرپور(بیورورپورٹ)دیر آئے درست آئے، چیئرمین آزادکشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی بالآخر جاگ اٹھے۔ آزادکشمیر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سروس گاڑیوں میں منظور شدہ سیٹ کے علاوہ نصب اضافی / فولڈنگ سیٹس نکلوانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن کے کمشنر/ چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ڈی آئی جیز پولیس سمیت ڈی آئی جی ٹریفک مظفرآباد کو بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ سروس گاڑیوں سے اضافی سیٹوں کو اتروانے کیلئے اپریشن شروع کرتے ہوئے قانون کی عملداری اور مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات
کے مطابق آزادکشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس گاڑیوں میں منظور شدہ پاس سیٹ ہا کے علاوہ اضافی / فولڈنگ سیٹیں نصب ہیں جس سے جہاں مسافروں کو مشکلات ہیں وہاں موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت قانون کی خلاف ورزی بھی عرصہ دراز سے جاری ہے اور اوورلوڈنگ کے باعث آئے روز مسافروں کی گاڑی ڈرائیور اور کنڈیکٹروں کی بدتمیزی اور لڑائی جھگڑوں کی شکایات بھی بڑھتی جارہی تھیں جس پر عوامی بڑھتی ہوئی شکایات پر بالآخر چیئرمین آزادکشمیر نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآباد کی طرف سے سیکرٹری اتھارٹی بشیر احمد چوہدری نے نوٹیفکیشن نمبری اے کے ٹی اے /1708-16/2019ء مورخہ 12 جون 2019ء کے تحت میرپور، مظفرآباد اور راولاکوٹ ڈویژن کے کمشنر/ چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ڈی آئی جیز پولیس سمیت ڈی آئی جی ٹریفک پولیس مظفرآباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آزادکشمیر بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سروس گاڑیوں میں نصب منظور شدہ پاس سیٹ ہا کے علاوہ اضافی / فولڈنگ سیٹوں کو اتروانے کیلئے اپریشن شروع کریں تاکہ عوامی بڑھتی ہوئی شکایات کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ قانون کی عملداری بھی یقینی طور پر ممکن ہوسکے اور مسافروں کو بھی بہتر سفری سہولیات میسر آنے سے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے۔

تازہ ترین خبریں