12:23 pm
گڑھی دوپٹہ، طبی مرکزمیں بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 6سالہ بچہ جاں بحق

گڑھی دوپٹہ، طبی مرکزمیں بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 6سالہ بچہ جاں بحق

12:23 pm

گڑھی دوپٹہ، طبی مرکزمیں بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 6سالہ بچہ جاں بحق رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ صرف ملازمین کی کمائی کا ذریعہ بنا ہوا ہے، عوامی حلقے گڑھی دوپٹہ (نمائندہ اوصاف) رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ میں بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 6سال کا بچہ جاں بحق ، رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ صرف نام کا طبی مرکز ہے جو ملازمین کی کمائی کا ذریعہ بنا ہوا ہے ۔ سنٹر میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ 12جون کو کہو والا باغ میں ٹریفک کے حادثہ میں 6سال کا بچہ شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ لایا گیا ۔ مگر نام نہاد سنٹر میں نہ تو آکسیجن دستیاب تھی اور نہ ہی دیگر سہولیات ، زبوں حالی اور بے حسی کا یہ عالم ہے کہ بڑے طبی سنٹر میں زخموں کے لئے پٹی تک دستیاب نہیں تھی اور نہ ہی کوئی ذمہ دار ملازم موجود تھا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں مظفرآباد پہنچایا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا ۔ مظفرآباد کے ڈاکٹروں نے اس موقع پر کہا کہ اگر بروقت مرہم پٹی ہوجاتی اور آکسیجن لگ جاتی تو بچے کی جان بچ سکتی تھی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر ، وزیر صحت ، سیکرٹری صحت اور دیگر ذمہ داران رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی سہولیات نہ ہونے کا نوٹس لے کر ہزاروں افراد کی مشکلات کا ازالہ کریں۔ گڑھی دوپٹہ

تازہ ترین خبریں