12:24 pm
 ماجد گیلانی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت خوش آئند ہے،غلام محی الدین

ماجد گیلانی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت خوش آئند ہے،غلام محی الدین

12:24 pm

ماجد گیلانی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت خوش آئند ہے،غلام محی الدین چوہدری عزیز نے سابق امیدوار اسمبلی کو پارٹی میں شامل کر کے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماجد گیلانی سابق امیدوار اسمبلی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد حویلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عہدیداران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مسلم لیگ حویلی کے کارکنوں نے جہاں خوشی میں موٹرریلی نکالی وہاں یونین کونسل اور گائوں کی سطح پر اظہار تشکر کیا جا رہا ہے ۔یونین کونسل کالامولا ،یونین کونسل بھیڈی اور یونین کونسل بدھال شریف میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جشن اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ماجد گیلانی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر جن احباب نے مبارکباد اور مسرت کا اظہار کیا اُن میں حضرت پیر قاری غلام محی الدین گیلانی بدھالوی ،پیر سید سرفراز حسین شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گوگڈار شریف ،پیر سید ذوالفقار احمد شیرازی ،(ر) ایس پی محمد بشیر کیانی ،سہیل مسعود ،چوہدری محمد انور ،راجہ نذیر احمد کیانی ،سید غلام احمد بخاری ،سید شیراز حسین گیلانی ،چیئرمین قمر الدین قمر ،الحاج سید شاداب گیلانی ،سید محمد حسین بخاری ،سید انصاف گیلانی ،طارق مسعود کیانی ،شیخ محمد اصغر ،حوالدار شیخ محمد صدیق ،چوہدری خادم حسین ،مولانا قاری لیاقت حسین اعوان ،ڈاکٹر شکور کیانی ،الحاج سید لیاقت گیلانی ،سید شاہد حسین گیلانی ،سید شکور حسین گیلانی ،سید محمد رزاق گیلانی ،ظفر اقبال کیانی ،ٹھیکیدار چوہدری محمد اسلم ،ٹھیکیدار چوہدری محمد بشیر ،شیخ جاوید اقبال ،حاجی شیخ منظور احمد ،چوہدری محمد جمیل ،ٹھیکیدار چوہدری محمد منظور ،باسط فاروقی ،حاجی جمشید حسین گیلانی ،چوہدری راشد عزیز ،حاجی سید فرید گیلانی ،راجہ فیاض منگرال ،امداد گیلانی ،چوہدری صلاح محمد ،چوہدری محمد شفیق ،چوہدری محمدمشر ،سید مشرف گیلانی ،عمران اعجاز گیلانی ،حاجی سید توفیق گیلانی ،حافظ محمد اسماعیل ،راجہ ریاض ،چوہدری محمد اشرف ،سید ذوالفقار گیلانی ،سید خلیل احمد گیلانی ،راجہ عاشق حسین کیانی ،مولانا شوکت رضوی ،ایوب کیانی ،چوہدری بہادر الدین شہدائی ،محمد صادق ڈار ،چوہدری میر محمد ،مظہر اقبال کیانی ،چوہدری عبدالحمید ،سید طارق حسین گیلانی ،سید محسن رضا گیلانی ،سیدذوالقرنین گیلانی ،چوہدری محمد یونس ،چوہدری عالم دین چھانجل کے علاوہ مسلم لیگ ن ضلع حویلی کے جملہ عہدہ داران اور ذمہ داران نے ماجد گیلانی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز نے ماجد گیلانی کو مسلم لیگ ن میں شامل کر کے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ہمیں اُمید ہے کہ ماجد گیلانی مسلم لیگ ن حویلی کے لیے احسن طریقہ سے کام کریں گے اور پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ غلام محی الدین

تازہ ترین خبریں