12:25 pm
 آزاد کشمیر بار کونسل نے ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کردیا،مقررین

آزاد کشمیر بار کونسل نے ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کردیا،مقررین

12:25 pm

آزاد کشمیر بار کونسل نے ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کردیا،مقررین عدلیہ کو کمزور کرنے کی سازش بند نہ ہوئی تو وکلاء مزاحمتی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر بار کونسل نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا‘ عدلیہ کو زیر بار کرنے ، اداروں کے خلاف سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ آزاد کشمیر بار کونسل کے ممبران چوہدری شوکت عزیز ، سردار آزاد خان ، نبیلہ ایوب، سردار ریاض خان ، افتخار خان ، سردار محمود خان ، چوہدری لیاقت ، چوہدری طارق عالم اور چوہدری عبدالقیوم شاکر ایڈووکیٹس نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے آج عدالتوں کے بائیکاٹ اور عدلیہ کو زیر بار کرنے کی سازشوں کے خلاف دی جانیوالی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی سازش بند نہ ہوئی تو وکلاء مزاحمتی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔ پاکستان بار کونسل اور آزاد کشمیر بار کونسل کے درمیان وکلاء کے معاملات پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور اس حوالے سے معاہدہ بھی کیا گیا ہے ۔ بار کونسل کو اپیل پر آج آزاد کشمیر بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہونگے اور پاکستان بار کونسل کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔ ہڑتال

تازہ ترین خبریں