12:26 pm
 سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نےاحتجاج کا اعلان کر دیا ہے،شریف اعوان

سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نےاحتجاج کا اعلان کر دیا ہے،شریف اعوان

12:26 pm

سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نےاحتجاج کا اعلان کر دیا ہے،شریف اعوان چیف سیکرٹری نے نوٹس نہ لیا تو اسمبلی سیکرٹریٹ بھی مکمل بند رہے گا، صدر یونین مظفرآباد(سٹی رپورٹر)سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے بجٹ سے قبل احتجاج کا اعلان کر دیا۔تیار یاں مکمل چیف سیکرٹری فوری نوٹس لیں ورنہ دم مست قلندر ہو گا اسمبلی سیکرٹریٹ بھی مکمل بند رہے گا محکمہ مالیات اور سروسز میں پسند و نا پسند عروج پر بیورو کریسی ملازمین سے کھیل رہی ہے ،کل ہنگامی اجلاس طلب ملازمین آج مشاورتی اجلاس میں پھٹ پڑے صدر سیکرٹریٹ محمد شریف اعوان ،چوہدری جاوید ،ملک اشفاق ،گلبہار مغل ،سردار ذوالفقار ،سردار زاہد ،خالد راٹھور ،طارق چغتائی ،علی کاظمی ،شیخ الطاف ،راجہ ضغیم فاروق ،شفیق اعوان ،یوسف مغل ،سردار شبیر ،عباسی اور اصغر خان یوسف زئی کا خطاب مقررین نے کہا کہ حالیہ تنخواہ میں10%اضافہ مسترد کرتے ہیں اور آل پاکستان ایمپلائز کو آرڈ ینیشن کونسل کی ریاست گیر احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ آزاد کشمیر میں 50%سیکرٹریٹ الائونس نہ ملنے اور دیگر تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹفکیشن جاری نہ کرنے اور چیف سیکرٹری کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے کوئی کام نہیں کیا بلکہ کمیٹی نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ،جس وجہ بجٹ سے قبل مکمل احتجاج /دھرنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہے۔ شریف اعوان

تازہ ترین خبریں