12:26 pm
 چدرون کے نوجوان جنگلات کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں،حمزہ ایوب

چدرون کے نوجوان جنگلات کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں،حمزہ ایوب

12:26 pm

چدرون کے نوجوان جنگلات کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں،حمزہ ایوب جنگلات کو آ گ سے بچانے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے سماہنی پونا(تحصیل رپورٹر) نواحی گائوں چدرون میں علاقہ کے نوجوان جنگلات کو آ گ سے بچانے وانکے تحفظ کے لئے سرگرم ہو گئے ،ان خیالات کا اظہاراجلاس میں سردارحمزہ ایوب ،حمزہ ادریس،عدیل اقبال ،احسان اقبال،عدنان ظفر،حمزہ محبوب،شناور،ظہیر شاہ،باسط مسکین،حمزہ ساجد،عیسٰی طاہرو دیگر نےکیا،انہوں نے کہا کہ متحرک نوجوان سردارسامر الیاس کی قیادت میں نوجوانوں کا اہم اجلاس ،علاقہ کے جنگلات کو آگ سے بچانے کے لئے غور وخوض وتفصیلی لائحہ عمل طے کیا گیا ،کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ،جنگلات کی اہمیت وافادیت وآگ سے بچانے کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ ،عوامی حلقوں کی جانب سے نوجوانوں کے جذبہ کا خیر مقدم ،سماہنی بھر کے نوجوانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں متحرک کردار ادا کرنے کی اپیل ،جنگلات وادی کا حسن ،ماحول کو سازگار بنانے کا ذریعہ ،چرند پرند کا مسکن وجانوروں کی چراگاہ ہیں انھیں آگ لگانے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں ،جنگلات کو آگ سے بچانے کے لئے عوام علاقہ کو خود آگے بڑھنا ہو گا ، ۔ حمزہ ایوب

تازہ ترین خبریں