12:56 pm
 نصرت شہنازدرانی  مسلم کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

نصرت شہنازدرانی مسلم کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

12:56 pm

نصرت شہنازدرانی مسلم کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے مستعفی نجی مصروفیات کے باعث وہ فی الحال سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتیں،میڈیا مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی شخصیت نصرت شہنازدرانی نے مسلم کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا‘ نجی مصروفیات کا جواز پیش کرتے ہوئے انہوںنے اپنی سیاسی سرگرمیاں موخر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پراپنے شوہر اور سسر کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے نصرت شہنازدرانی نے کہاکہ وہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہی ہین البتہ وہ اپنی سماجی مصروفیات جاری رکھیں گی۔انہوں نے کہاکہ سیاست سے کنارہ کشی نہیں کی البتہ خرابی صحت اور نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ فی الحال سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتی ہیں، انہوںنے کہاکہ مسلم کانفرنس سے علیحدگی میں انہیں کسی قسم کا دبائو نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں نصرت شہنازدرانی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے قریبی حلقوں نے بدستور ان سے رابطہ جاری رکھا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ سیاست ایک بے رحم کھیل ہے تاہم عوامی خدمت کے جذبہ سے کام کیا جائے تو یہ ایک عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ سیاسی و سماجی سطح پر اپنے حلقے اور خطہ کے عوام کے لئے اپنا کرداراداکرتی رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز مسلم لیگ ن سے ہی کیا تھا اور وہ اپنے ماضی کے سیاسی سفر پر فخر کرتی ہیں۔مسلم کانفرنس سے علیحدگی کی وجوہات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ وقت آنے پر ہرسوال کا جواب دیں گی۔ نصرت شہناز

تازہ ترین خبریں