01:00 pm
 گلپور و کروٹ پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل  حل کئے جائیں ،عمراعظم

گلپور و کروٹ پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں ،عمراعظم

01:00 pm

گلپور و کروٹ پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں ،عمراعظم ہ پاورپراجیکٹ کمپنیوں کی پراگرس کم ہے جس کوبڑھانے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر کوٹلی کوٹلی(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کی صدارت میں گزشتہ دنوں سہنسہ میں منعقدہونے والی کھلی کچہری میں متاثرین گلپورپاورپراجیکٹ اورکروٹ پاورپراجیکٹ کی جانب سے اٹھائے جانے والے مسائل کے حل کے لیے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم سے ان کے آفس میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک،میراپاورپراجیکٹ کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ملاقات میں متاثرین گلپورپاورپراجیکٹ اورکروٹ پاورپراجیکٹ کے مسائل زیربحث آئے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے پاورپراجیکٹ کمپنیوں کے نمائندگان کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے مسائل قانون کے مطابق حل کئے جائیں اور متاثرین کے ساتھ کی گئی کمنٹمنٹ کوپوراکیاجائے ۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ پاورپراجیکٹ کمپنیوں کی پراگرس کم ہے جس کوبڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ متاثرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے پاورپراجیکٹ کمپنیوں کی طرف سے کسی قسم کی سست روی اورکوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ گلپورپاورپراجیکٹ اورکروٹ پاورپراجیکٹ کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پرقابوپانے میں مددملے گی پاورپراجیکٹس منصوبہ جات نہائت اہمیت کے حامل اورقومی منصوبہ جات ہیں ان منصوبہ جات کی تکمیل سے آزادکشمیرحکومت کوبھی واٹریوزچارجزسمیت مختلف ٹیکسوں کی صورت میں آمدن بھی حاصل ہوگی عمر اعظم

تازہ ترین خبریں