09:14 am
مولانا سعید یوسف کے بہنوئی محمد اشفاق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال  کر  گئے

مولانا سعید یوسف کے بہنوئی محمد اشفاق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

09:14 am

مولانا سعید یوسف کے بہنوئی محمد اشفاق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے پلندری (نمائندہ اوصاف) مولانا سعید یوسف خان کے بہنوئی سردار محمد اشفاق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ،مرحوم کراچی میں مقیم تھے اور کراچی کے ایک بڑے بزنس مین شمار کئے جاتے تھے ،چند روز قبل مرحوم کا دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد انکی طبیعت سنبھل چکی تھی گزشتہ بدھ کی رات اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ دار فانی سے کوچ کر گئے مرحوم کی میت انکے آبائی گائوں نکر پلندری لائی گئی جہاں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف خان نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں ،وکلاء،صحافیوں ،سول سوسائٹی ،ضلعی آفیسران ،پاکستان وآزادکشمیر بھر کے علماء سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ،مرحوم کو انکے آبائی قبرستان نکر نالی میں سپرد خاک کیا گیا انتقال

تازہ ترین خبریں