11:16 am
 چمبہ ناڑ روڈ پر  معیاری تعمیر نہ کی گئی تو احتجاج کرینگے،عوامی حلقے

چمبہ ناڑ روڈ پر معیاری تعمیر نہ کی گئی تو احتجاج کرینگے،عوامی حلقے

11:16 am

چمبہ ناڑ روڈ پر معیاری تعمیر نہ کی گئی تو احتجاج کرینگے،عوامی حلقے ٹھیکیدار ذمی دار محکمہ کی ملی بھگت سے انتہائی ناقص کام کررہا ہے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )عوام علاقہ چھوٹا گلہ چمبہ ناڑ ، ٹرانسپورٹروں ، سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ چمبہ ناڑ روڈ پر دوبارہ کام شروع ہونا خوش آئند اقدام ہے ۔لیکن یہ بات قابل مذمت ہے کہ ٹھیکیدار اور محکمہ اپنی پرانی روایت کو ابھی تک بھولا نہیں ہے اور پھر پہلے کی طرح روڈ پر محض ڈنگ ٹپائو پالیسی سے کام چلایا جارہا ہے ۔لیکن عوام علاقہ ، ٹرانسپورٹر اور تمام تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اگر اس مرتبہ محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار نے روڈ پر معیار سے ہٹ کر کوئی غیر قانونی اقدام کرنے کی کوشش کی تو ہم سراپا احتجاج بن جائیں گے نہ صرف محکمہ کے ذمہ داران کے پاس جائیں گئے بلکہ اگر مظفرآباد تک جانا پڑا تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے کیونکہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک دو کلومیٹر سڑک مکمل نہیں ہوسکی ۔شاہد چند بھتہ خور اور مافیا کے لوگ اس بات سے بھی بے خبر ہیں کہ یہ روڈ لانے والے مسلم لیگ ن کے کارکن اور رہنما ہیں کسی بھتہ خور اور مافیا کی جاگیر نہیں ہے کہ وہ ٹھیکیدار سے روڈ پر بھتہ وصول کرے اور عوام کے ٹیکسو ں کا پیسہ سڑکوں پر لگنے کے بجائے بھتہ خورو ںکی جیبوں میں جائے اس لیے عوام علاقہ چھوٹا گلہ چمبہ ناڑ کے لوگ پر امن لوگ ہیں اور انہیں مجبور نہ کیاجائے کہ و ہ اپنے حق کیلئے کسی راست اقدام پر مجبور ہو ں۔

تازہ ترین خبریں