11:24 am
 وکلاء  کوسٹر کے آگے اپنا ٹیوٹا نہ چلانے کیلئے دھمکیاں دینے لگے،افتخار بلوچ

وکلاء کوسٹر کے آگے اپنا ٹیوٹا نہ چلانے کیلئے دھمکیاں دینے لگے،افتخار بلوچ

11:24 am

وکلاء کوسٹر کے آگے اپنا ٹیوٹا نہ چلانے کیلئے دھمکیاں دینے لگے،افتخار بلوچ دونو ں وکلاءنے دودھنیال پل پر میری گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی نیلم (بیورورپورٹ )قانون کے رکھوالے میاں بیوی لا قانونیت پر اتر آئے غریب ٹیوٹا ڈرائیور کا عرصہ حیات تنگ کردیا روزی روٹی چھیننے کی کوشش ڈرائیور افتخار بلوچ ساکن چلائی فریاد لیکر میڈیا کے پاس پہنچ آیا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے شاردہ مظفرآباد روٹ پر ٹیوٹا نمبر5034چلاا رہا ہوں دودھنیال تہجیاں سے تعلق رکھنے والے وکلاء ابرار میر ، اور اسکی اہلیہ رومانہ شبیرایڈوو کیٹ نے کچھ عرصہ قبل اسی روٹ کے لیئے ایک کوسٹر نمبر 9692 خریدی جس کا ٹائم میری گاڑی ٹیوٹا کے بعد شاردہ سے ہے ۔روزانہ کی بنیاد پرپہلے فون پر دھمکیاں دیتے رہے اور بعد ازاں دودھنیال تہجیاں پل پر میری گاڑی روک کر شدید گالم گلوچ اور دھمکیاں دیں۔اپنے عزیز و اقارب کے زریعہ روزانہ دودھنیال تہجیاں پل پر میری گاڑی روک کر دھمکیاں دی جاتی ہیں کہتے ہیں کہ ہم وکیل ہیں قانون سے بالاتر ہیں ہمیں کوئی نہیں پوچھ سکتا ۔ڈرائیور افتخار بلوچ نے مذید کہا کہ ایڈوکیٹ ابرار میر اور رومانہ شبیر نے میرے خلاف جھوٹے من گھڑت الزامات لگاکر آئی جی پولیس تک شکایات پہنچائیں لیکن جہاں سے کارروائی نہ ہونے پر دھمکیاں دے رہے ہیں اپنے عزیز و اقارب کے ذریعہ دودھنیال پل پر اور تہجیاں پر میری گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے مجھے دھمکایا جارہا ہے کہ ہماری کوسٹر کے آگے اپنا ٹیوٹا نہ چلایا جائے جبکہ روٹ پرمٹ میں ہمارے درمیان 30منٹس کا واضع فرق ہے۔

تازہ ترین خبریں