11:28 am
 وفاقی  بجٹ نےغریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں، کامران منظور

وفاقی بجٹ نےغریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں، کامران منظور

11:28 am

وفاقی بجٹ نےغریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں، کامران منظور پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے مسلط کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی میرپور(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ کا بدترین بجٹ پیش کیا موجودہ بجٹ عوام پر غضب غریبوں کے چولہے ٹھنڈے عوام کوئی پر سان حال نہیں کمر توڑ مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا دی ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کا انجام بھیانک ہو گا گرفتاریوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنما راجہ کامران منظور نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے مایوسی کے بادل منڈ لا رہے ہیں تبدیلی کا خواب صرف خواب ہی ہے اس میں ذرہ برابر بھی حقیقت نہیں حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے احتساب کے نام پر ڈرامہ رجایا جارہا ہے اندرون خانہ مک مکا ہو چکا جبکہ رسمی کا روائی باقی ہے موجودہ دور میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے امراء نے کروڑوں کے قرضے لیے اور معاف کروا لیتے جبکہ غریب آدمی دس ہزار قرضہ لیتا ہے تو وہ قیامت تک معاف نہیں ہوتا ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت سے چھٹکارا کیلئے دعا کی جائے کہ خداوند تعالیٰ ملک پاکستان کو کوئی دیانتدار اور فرض شناس قیادت دے مک کو لوٹنے والوں سے نجات ملے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ایک اچھی اور گڈ گورننس والی حکومت کی اشد ضرورت ہے احتساب کے نام پر کروڑوں روپے لگا ئے گئے مگر ابھی تک احتساب نہیں ہورہا بلکہ صرف سیاسی مخالفین کو کُجلا جارہا ہے،عوام کوزندگی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے غیرت مند اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو ملکی قومی اور بین الاقوامی حالات وواقعات سے واقفیت رکھتی ہو عمران حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

تازہ ترین خبریں