11:28 am
 چودھری اشرف کی  زیرقیادت جیالے متحد ہیں، چودھری مظہر

چودھری اشرف کی زیرقیادت جیالے متحد ہیں، چودھری مظہر

11:28 am

چودھری اشرف کی زیرقیادت جیالے متحد ہیں، چودھری مظہر دنیا کی کوئی طاقت غریب عوام کو پیپلز پارٹی سے دور نہیں رکھ سکتی میرپور( سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری مظہر آف گادیاں نے کہا کہ چودھری محمد اشرف کی قیادت میں متحد ہیں۔ پیپلز پارٹی سٹی میرپور کا گذشتہ روز کامیاب احتجاج پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کے قائدین کی گرفتاری پر بھرپور مذمت کرتے ہیں۔عمران خان حکومت ناکام ہو چکی ہے۔آنے والا دور اب پیپلز پارٹی کا ہو گا اور اس کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری مظہر نے کہا پیپلز پارٹی غریبوں ،ہاریوں کی جماعت ہے۔ جس کی جڑیں غریب عوام کے دلوں میں موجود ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت غریب عوام کو پیپلز پارٹی سے دور نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا پاکستان میں جب بھی بحران آیا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور ہمیشہ اس کا مقابلہ کیا۔ چودھری مظہر نے کہا پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں پاکستان اورغریب عوام کے لیے دی۔انہوں نے کہا سابق صدر آصف علی زرداری پر جعلی مقدمات بنا کر گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں