11:29 am
 ہر دور میں پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے،لقمان لیاقت

ہر دور میں پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے،لقمان لیاقت

11:29 am

ہر دور میں پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے،لقمان لیاقت زرداری کی گرفتاری پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتی،صدر پی وائی او میرپور اسلام گڑھ(نامہ نگار) پی وائی او ضلع میرپور کے صدر چوہدری لقمان لیاقت نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہیں ان کی گرفتاری پیپلزپارٹی کا راستہ نہیں روک سکتی تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے عمران خان نیازی جیسے مہروں کا کوئی نام لینے والا نہیں رہا گا لیکن پیپلزپارٹی ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گی۔زرداری نے اس سے قبل بھی مقدمات کا سامنا کیا اور گیارہ سال جیل کاٹی لیکن کچھ ثابت نہ ہو سکا انشااللہ اس بار بھی آصف علی زرداری سرخرو ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے سروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے اور اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے لیے جیلیں کوئی نئی بات نہیں ہیں اس سے قبل بھی وقت کے آمروں نے ان کے خلاف مقدمات بنائے اور پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کیں لیکن وقت نے ثابت کیا کہ یہ مرد آہن کسی کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی کال پر ہم آزادکشمیر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے جس سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جائینگی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اور پاکستان کی عوام اس گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبع کرتے ہیں کہ وہ انتقامی پالیسیوں سے باز آئے ورنہ حالات کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہو گی، انشااللہ بہت جلد آصف علی زرداری سرخرو ہوں گے اور آمروں کی پیدوار نیست ونابود ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں