11:29 am
  جموں کشمیر کے حالات بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں،عبدالوحید بخاری

جموں کشمیر کے حالات بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں،عبدالوحید بخاری

11:29 am

جموں کشمیر کے حالات بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں،عبدالوحید بخاری ریاستی باشندوں کو اپنی آزادی اور معاشی حق مانگنے پر قتل اور قید و بند کر دیا جاتا ہے میرپور (نامہ نگار)جموں کشمیر محاذ رائے شمار ی کے مرکزی صدر سید عبدالوحید بخاری ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر قاری محمد رزاق عاصی، نائب صدر اول الحاج محمد امین انصاری ،نائب صدر دوئم ساجد رحمٰن بھٹی؛ڈپٹی سیکرٹری جنرل حارث اشفاق ہاشمی، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ذخیر احمد انصاری اور ابرار یونس انصاری مرکزی خازن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ریاست جموں کشمیر کے حالات انتہائی کشیدہ اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں اور ریاستی باشندوں کو اپنی آزادی اور معاشی حق مانگنے پر قتل اور قید و بند کر دیا جاتا ہے ہزاروں ریاستی باشندوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں پر ہیں ان معاملات پر یو این او کو تحریک کیا جانا ضروری تھا لیکن ہمارے خود ساختہ وکیل اپنے جھمیلوں میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں ریاستی باشندوں کی طرف توجہ دینے کی فرصت ہی نہیں ہے وہ صرف مذاکرات کی گردان پڑھے جا رہے ہیں اگلا فریق کوئی لفٹ کرائے یا نہ کرائے محاذ کی مرکزی قیادت نے کہا ان حالات میں ہمیں فروعی اختلافات ختم کر کے اور حکومتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ایک مشترکہ میکنزم اپنانا چاہئے اور مسلہ کشمیر کو اس بنیاد پر اقوام عالم میں ریاستی باشندے خود پیش کریں۔

تازہ ترین خبریں