11:29 am
 راجہ نصیر  نےخطہ  کو  ترقی کی راہوں پر گامز ن کیا ،پیرمشرف حسین

راجہ نصیر نےخطہ کو ترقی کی راہوں پر گامز ن کیا ،پیرمشرف حسین

11:29 am

راجہ نصیر نےخطہ کو ترقی کی راہوں پر گامز ن کیا ،پیرمشرف حسین وزیر بلدیات نے بلاتخصیص اجتماعی مسائل کےحل کیلئے نفرتوں کدورتوں کو مٹای سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے بزرگ و مرکزی رہنما پیر سید مشرف حسین مکھڈوی نے کہا کہ وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان جہاں ملک و قوم کا سرمایہ ہیں وہاں وہ تعلیم و ترقی کی علامت بھی ہیں جنھوں نے ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کو بھی ترقی کی راہوں پر گامز ن کیا بلاتخصیص و بلا امتیاز اجتماعی مسائل کے حل کے لئے نفرتوں کدورتوں کو مٹایا اپنے بیگانوں کی تمیز ختم کی ۔ منفی رجحان اور تعصبات کی لعنت کو ختم کر تے ہوئے جماعت کو تمام برادریوں قبیلوں علاقوں کا خوبصورت گلدستہ بنایا جن کی ساری زندگی قومی جدو جہد سے عبارت ہے ان کا ماضی حال اور مستقبل روز روشن کی طرح عیاں ہے انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ بلا وجہ مخالفت برائے مخالفت کر رہے ہیں عوام نے ان کو کارکردگی میرٹ اہلیت صلاحیت کی بنیاد پر پانچویں بار بھاری مینڈیٹ دیکر ایوان اقتدار میں بھیجا ۔ انھوں نے کہا کہ آج وہ ان کی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں اور جماعتی پالیسیوں پر بھی اتفاق کر تے ہیں ۔ جن کی ساری زندگی عوامی حقوق میں گزری عوامی خدمت ان کا نصب العین ہے ، تعمیرو ترقی ان کی پہچان ہے ۔ نظریاتی پختگی و فکری لمحہ بندی ان کی علامت ہے۔

تازہ ترین خبریں