11:29 am
 شریک چیئرمین  پیپلزپارٹی زرداری کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، مشتاق احمد

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی زرداری کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، مشتاق احمد

11:29 am

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی زرداری کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، مشتاق احمد حکومت جھوٹ اورانتقامی سیاست کے ذریعے جمہوری طاقتوں کوخاموش کراناچاہتی ہے چک سواری(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی آزادکشمیر میرپور ڈویثرن کے سیکرٹری جنرل چودھری مشتاق احمد،سابق ایڈمنسٹریٹرحاجی چودھری خالدحسین،چودھری سفیان ایوب مرکزی وائس چیئرمین پی وائی اوآزادکشمیر،سابق ممبرضلع کونسل چودھری لالہ سوارخان،نائب صدرپیپلزپارٹی ضلع میرپورچودھری مقصوداحمدطاہر،چودھری محمدیعقوب پلاکوی،چودھری جہانگیردھمیال،حاجی منظوراحمد،میاں مسعودڈھانگری بالا،ڈاکٹرشعبان،خواجہ احتشام،قاضی رئیس،صدررشید،چیئرمین برکت نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدرپاکستان وشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔حکومت نے دس ماہ میں عوام کوریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کابم گرادیا۔پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں،جیلوں اورشہادتوں سے بھری پڑی ہے۔نیازی حکومت جھوٹ،منافقت اورانتقامی سیاست کے ذریعے جمہوری طاقتوں کوخاموش کراناچاہتی ہے عمران خان کوایک مخصوص ایجنڈے کے لیے حکومت میں لایاگیاجس کی تکمیل کے لیے عوامی راہنما ئوں کوگرفتارکرکے ہراساں کیاجارہاہے۔پیپلزپارٹی عوامی اورمزدوروں کسانوں کی جماعت ہے۔اس کی بنیادمیں عوام اورقائدین کاخون شامل ہے اس لیے جماعت اورقائدین کی سلامتی پرکوئی سمجھوتانہیں کیاجائے گا۔نیازی حکومت نے بے شماریوٹرن لیے لیکن اب واپسی کایوٹرن بالکل قریب ہے۔یہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے اقتدارمیں آئی لیکن اب بیساکھیوں کے بغیرلڑکھڑاتی ہوئی واپس جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں ڈالراوراشیاء خوردونوش کی قیمتیں اورملکی قرضوں کاحجم چیک کریں اورپھرنیازی حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی سے موازنہ کریں توکارکردگی اورباتوں میں فرق سامنے آجاتاہے۔پاکستان کی عوام باشعور ہے اورمن گھڑت بیانوں سے عوام کوبے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔آزادکشمیرکی عوام نے ہرحلقہ میں اپنے قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کاسلسلہ شروع کررکھا اورآمدہ دنوں میں جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی طرف سے جوبھی اعلان کیاجائے گاپورے خطے کے قائدین اورکارکنان اُس پرعمل پیراہوں گے۔ نیازی حکومت جس گٹھ جوڑسے سیاسی قائدین کونشانہ بنارہی ہے وہ اپنے عبرت ناک انجام اورجیلوں کی یاتراکے لیے تیاررہے۔وہ وقت دورنہیں جب عوام نیازی حکومت کاعبرت ناک انجام دیکھیں گے۔سیاسی راہ نمائوںنے نیازی حکومت کے عوام دشمن اورانتقامی سیاسی اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے قائدین کی گرفتاری کوپاکستان اورجماعت کے خلاف سازش قراردیا۔

تازہ ترین خبریں