11:37 am
 تحریک آزادی  کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے،زاہد الراشدی

تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے،زاہد الراشدی

11:37 am

تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے،زاہد الراشدی کشمیریوں کے حق خود ارادیت میں حائل کاوٹوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے ہاڑی گہل (نمائندہ اوصاف) شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہد الراشدی نے ڈسٹرکٹ بار باغ اور ہاڑی گہل جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطبہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادیِٔ کشمیر کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے اور معہ وکلاء، علماء اور دیگر طبقات کو اس کے اسباب و عوامل کی نشاندہی کرنی چاہیئے اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے جو رکاوٹیں ہیں ان کے خلاف آواز اٹھانے اور مہم منظم کرنے کی ضرورت ہے ،آزادجموں و کشمیر میں عدالتی سطح پر شریعت اور مروجہ قوانین کے امتزاج کا جو تجربہ کیا گیا ہے اس کی اہمیت اور فوائد سے باقی دنیا حتیٰ کہ پاکستان کے لوگ بھی نا واقف ہیں دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص پاکستان میں نفاذِ اسلام کی جدوجہد کرنے والوں سے اس سے باخبر کرنے کی ضرورت ہے آزادکشمیر کے علماء و وکلاء کو اس سلسلے میں مشترکہ طور پر حکمتِ عملی طے کرنی چاہیئے ، اس وقت بہت سے بین الاقوامی معاملات مسلم ممالک میں اسلامی اقدار کی ترویج و نفاذ میں رکاوٹ ہیں اور بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے شرعی قوانین کے نفاذ، ناموسِ رسالت کے تحٖفظ، ختم نبوتؐ کے معاملات اور دیگر دینی امور میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے اس کو واضح کرنا وکلاء اور علماء کی ذمہ داری ہے اور ان کو مل جل کر ان معاملات کا جائزہ لینا چاہیئے اور ایسے امور کی نشاندہی کرنی چاہیئے جو اسلامی تعلیمات کے فروغ اور اسلامی قوانین کے نفاذ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ہمارے ہاں اس سلسلہ میں ابتدائی آگاہی کا ماحول بھی موجود نہیں ہے اصحابِ دانش کو اس طرف توجہ دینی چاہیئے ،فلسطین اور ملت اسلامیہ کے بہت سے دیگر مسائل کے حوالہ سے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کا رویہ افسوسناک ہے اور او آئی سی کا طرز عمل بھی تسلی بخش نہیں ہے اس کے لئے بیداری اور شعور پیدا کرنے کی منظم ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں