11:38 am
 بائو مشتاق احمد  کو ترقیابی پر مبارکباد

بائو مشتاق احمد کو ترقیابی پر مبارکباد

11:38 am

بائو مشتاق احمد کو ترقیابی پر مبارکباد کسگمہ(نمائندہ اوصاف)محکمہ پوسٹ آفس پاکستان کے محنتی ملازم بائو مشتاق احمد آف بنی ترقیاب کو ہر بطور پوسٹ ماسٹر سماہنی پوسٹ آفس تعینات ہو نے پر دوست احباب کی جانب سے مبارک بادی پیغا مات کا سلسلہ جاری ہے موصوف کی ترقیا پر سرفراز ویلفیئر سنٹر جاتلاں برانچ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں ادارہ کی مجموعی کارگزاری کا جائز ہ لینے کے ساتھ ساتھ بائو مشتاق کی ترقیابی پر مشترکہ طور پر مبارک باد پیش کی گئی اجلاس میں چیئرمین سرفراز ویلفیئر سنٹر چیچیاں چوہدری محمدسرفراز ،صدر جاتلاں برانچ چوہدری لیاقت علی جوشی، واجد حسین بٹ ،چوہدری اعظم ، چوہدری اورنگزیب ، چوہدری فیصل ،امتیاز مرزا ، راجہ فیصل نسیم ، غلام قادر چودھری نے موصوف کو بطور پوسٹ ماسٹر ترقیاب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ۔

تازہ ترین خبریں