11:39 am
 عبدالخالق انصاری  کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی، عظیم دت

عبدالخالق انصاری کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی، عظیم دت

11:39 am

عبدالخالق انصاری کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی، عظیم دت میرپور (نمائندہ اوصاف)جموں کشمیر محاذ رائے شمار ی کے بانی صدر ممتاز حریت پسند رہنما اور آزاد کشمیر میں نظریہ خود مختار کشمیر کے بانی قوم پرست رہنما محمد عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ مرحوم کی چھٹی برسی کل 15 جون بروز ہفتہ منائی جا رہی ہے اس سلسلہ میں برطانیہ اور آزاد کشمیر میں تقاریب کا اہتمام ہو گا میرپور میں ہفتہ کے دن گیارہ بجے مرحوم کے دفتر میں ایک دعائیہ تقریب ہو گی جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا محاذ رائے شماری کے سابق مرکزی صدر محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ مرحوم کاسیاسی کردار قابل رشک ہے انہوں نے ملک و قوم کی آزادی و خود مختاری کے لئے کبھی کمپرومائز نہیں کیا تھا پارٹیشن سے قبل اور بعد اپنے نظریہ کی خاطر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا ان کے نظریہ کی سچائی کی علامت ہیں مرحوم نے ملک و قوم کی خاطر اپنے مخالفین سے بھی ہاتھ ملانے میں کبھی عار محسوس نہ کی۔

تازہ ترین خبریں