11:39 am
 زبیر اختر طاہر ایک مدبر انسان تھے ، راشد واحد

زبیر اختر طاہر ایک مدبر انسان تھے ، راشد واحد

11:39 am

زبیر اختر طاہر ایک مدبر انسان تھے ، راشد واحد اسلام گڑھ(نامہ نگار) چیئر مین ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور و پرنسپل ایلمنٹری کالج میرپور راشد واحد قریشی کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق سیکریسی آفیسر میرپور بورڈ سید ایوب حسین شاہ ،سیکرٹری ایلمنٹری بورڈ میرپور آصف جرال ،ماہر مضامین سلطان محمود مرزا،چودھری محمد اسماعیل ،راجہ خضر اقبال محمد آفتاب بزمی سیف الرحمن راجہ ،آصف عزیز ،تبسم ہاشمی ،قاری عبدالغفورنے شرکت کی اجلاس میں چیئر مین ایلمنٹری بورڈ میرپور نے کہاکہ زبیر اختر طاہر جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ان کا خلا پور کرنا ناممکن ہے انہوں نے تعلیم جیسے مقدس پیشے کی اپنے خون سے آبیاری کی وہ انتہائی ملنسار ،بااخلاق اور تعلیم دوست اور مدبر انسان تھے محکمہ تعلیم کے اندرانکی خدمات لائق تحسین ہیں ان کی وفات سے محکمہ تعلیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے ۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں بعد بھی پورا نہیں ہوسکے گااللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔

تازہ ترین خبریں