11:50 am
 کسی کو از خود نرخ بڑھانے کا اختیار حاصل نہیں ہے،  بینش جرال

کسی کو از خود نرخ بڑھانے کا اختیار حاصل نہیں ہے، بینش جرال

11:50 am

کسی کو از خود نرخ بڑھانے کا اختیار حاصل نہیں ہے، بینش جرال میرے دستخط سے کوئی ریٹ لسٹ جاری نہیں ہوئی ، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بھمبر (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بینش جرال نے کہا ہے کہ بیکرز کے نرخ نہیں بڑھائے کسی کو از خود نرخ بڑھانے کا اختیار حاصل نہیں ہے میرے دستخط سے کوئی ریٹ لسٹ اس حوالہ سے جاری نہیں ہوئی ، عید کے موقع پر اپنی حکمت عملی سے اشیائے خوردونوش کے نرخ اعتدال پر رکھے ،آئند بھی گراںفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ان خیالات کا اظہار سب ڈویثرنل مجسٹریٹ بھمبر نے سنیئر صحافیوں سے ڈی سی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے از خود نرخ بڑھانے والے دکانداروں ، بیکرز کا نوٹس لیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان نے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کو ہدایت کی کہ بیکرز کے نرخ بڑھانے کے معاملہ کو خود انکوائر ی کرکے دیکھیں اور معاملہ حل کریں۔

تازہ ترین خبریں