11:52 am
 بھمبر ،ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کا آن لائن سسٹم درد سر بن گیا

بھمبر ،ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کا آن لائن سسٹم درد سر بن گیا

11:52 am

بھمبر ،ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کا آن لائن سسٹم درد سر بن گیا بوڑھے پنشنرز اپنا حق حاصل کرنے کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ،متاثرین بھمبر (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس بھمبر کا آن لائن سسٹم سائیلان کے لیے سہولت کی بجائے زخمت بن گیا چھوٹے سے کام کے لیے لوگوں کو کئی کئی چکر لگانے پڑتے ہیں اکائونٹ آفس کا سسٹم آن لائن ہوچکا ہے اس سسٹم کو چلانے والے مبینہ طور پر اپنی کرسی پر موجود نہیں ہوتے ساری زندگی ملازمت کرکے پنشن حاصل کرنے والے بوڑھے پنشنرز اپنا حق حاصل کرنے کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں وفات پاجانے پنشنر ز کی بیوگان یتیم بچے بھی پنشن کے حصول کے لیے پریشان پھرتے دکھائی دیتے ہیں فائل پر اعتراض لگانا معمول ، لیکن چہیتے مخصوص افراد کا کام فوری کردیا جاتا ہے ۔پنشن کا نظام فوری کمپیوٹر ائز کرنے کی ضرورت ہے جسکے باعث پنشنرز کو ہر بارلائین میں لگنا اور چکر کاٹنا پڑتے ہیں پنشن براہ راست اکائونٹ میں آنے سے مسئلہ حل ہوگا سائیلان کے بل پاس کرنے کے لیے بھی حیلے بہانے سے اعتراض لگائے جاتے ہیں بعض اہلکار دفتر ی اوقات میں بازاروں اور کچہری میں گھومتے پائے جاتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری اور اکاونٹینٹ جنرل آزادکشمیر سے مذکورہ مسائل فوری حل کرنے اور اکائونٹس آفس بھمبر کا قبلہ آن لائین سسٹم اور بعض ملازمین کا رویہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں