11:54 am
 چوہدری رشید  کی برسی کل منائی جائے گی

چوہدری رشید کی برسی کل منائی جائے گی

11:54 am

چوہدری رشید کی برسی کل منائی جائے گی کھڑی شریف(نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما کونسلر چوہدری محمد رشید کو بچھڑے ایک سال ہوگیا،مرحوم کی برسی 16 جون بروز اتوار کھڑی شریف میں منائی جائے گی، کھڑی شریف کی ہردلعزیز شخصیت ممتاز مسلم لیگی رہنما کونسلر چوہدری محمد رشید کی پہلی برسی سولہ جون بروز اتوار پنڈی سبھروال کھڑی شریف میں منائی جائے گی،برسی مین وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد سمیت آزادکشمیر کے دیگروزراء اور سیاسی و سماجی و مذہبی رہنما خصوصی طورپر شرکت کریں گے،برسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،کونسلر چوہدری محمد رشید کی برسی میں شمولیت کے لیے برطانیہ سے فیملی ممبران کے علاوہ دوست و احباب پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں