12:00 pm
 ٹورازم کو فروغ دینے والوں کو شیلڈز دیں گے،احسان گیلانی

ٹورازم کو فروغ دینے والوں کو شیلڈز دیں گے،احسان گیلانی

12:00 pm

ٹورازم کو فروغ دینے والوں کو شیلڈز دیں گے،احسان گیلانی بین المسالک ہم آہنگی کی فضا قائم رکھنے والے بھی تعریف کے مستحق ہیں ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری سید عجائب ہمدانی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے صحافیوں کے اعزازمیں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا عید ملن پارٹی انہوں نے اپنے آفس چمبر میں تھی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین سید احسان گیلانی نے بطور خاص شرکت کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سید عجائب ہمدانی اور سید احسان گیلانی نے کہاکہ معاشرے میں قیام امن ٹورازم کو فروغ دینے اور بین المسالک ہم آہنگی کی فضا کے قیام میں کردار ادا کرنے والوں کو بڑی تقریب کا انعقاد کر کے شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیں گےدیگر  اضلاع کی نسبت ہمارے ضلع کے صحافیوں نے  ضلع کی تعمیر وترقی میں بڑا کلیدی کردار ادا کیا ہے قانون کی بالادستی قائم کرنے میں ہمشیہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کی ہے ،جہلم ویلی میں صحافت کے شعبہ سے وابستہ لوگوں نے ہمشیہ مثبت صحافت کو پروان چڑھایا نوزائیدہ ضلع کے مسائل کو اجاگر کیا اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کی معاشرے سے جرائم کی روک تھام کے لیے قانوں کا ساتھ دیا ہٹیاں بالا کے صحافیوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے حقائق پر مبنی صحافت کی بلاتفریق اور بلاتخصیص تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا پسند ناپسند کی پالیسی کے بجائے تمام لسانی فروہی تعصبات سے بالاتر ہوکر اپنی صحافتی زمہ داریاں نبھائیں سید احسان گیلانی نے کہ صحافیوں کی جانب سے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد اسلم مرزا ممبر پریس فاونڈیشن عارف کشمیری۔سابق ممبر پریس فاونڈیشن خوشحال خان مغل۔سابق صدور عمر کاظمی ۔سید ظاہر ہمدانی نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میزبان محفل کے شکر گزار ہیں جنہوں نے خوبصورت محفل کا انعقاد کیا ۔

تازہ ترین خبریں