12:10 pm
  عالمی برادری بھارتی افواج کے ظلم و جبر کا  نوٹس لے، بابر شہزاد

عالمی برادری بھارتی افواج کے ظلم و جبر کا نوٹس لے، بابر شہزاد

12:10 pm

عالمی برادری بھارتی افواج کے ظلم و جبر کا نوٹس لے، بابر شہزاد بھارت تسلسل کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے میرپور(نامہ نگار) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادنے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کر کے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا بھارت تسلسل کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم و جبر کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دے ۔آزادی کشمیر یوں کا بنیادی حق ہے جس سے ان کو محروم نہیں کیا جاسکتا ۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار اداکریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔چودھری بابر شہزادنے کہا کہ بھارتی افواج طاقت کے نشے میں بے گناہ کشمیریوں پر آئے روز ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی اور کشمیری بچوںاور بچیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بھی نوٹس لے۔ انھوںنے کہاکہ بھارت حق خود ارادیت کا وعدہ کر کے کشمیریوں کو پیدائشی حق سے محروم کر رہاہے اور آواز حق آزادی کو دبانے کے لئے معصوم جانوں کو بھی نہیںبخش رہا۔انہوں نے اقوام متحدہ ،عالمی طاقتوں اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے ظلم و بربریت کا نوٹس لیں اور ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم فوری بند کروائیں۔

تازہ ترین خبریں