12:15 pm
   شجاعت بخاری  کی عظیم قربانی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا  ،  چوہدری شکیل

شجاعت بخاری کی عظیم قربانی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، چوہدری شکیل

12:15 pm

شجاعت بخاری کی عظیم قربانی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، چوہدری شکیل سینئرصحافی کو بھارت کی درندہ صفت فوج نے ٹارگٹ کلنگ کی آڑ میں شہیدکیاتھا میرپور(بیورورپورٹ)ریاست جموں وکشمیر کے نامورصحافی اور تحریک آزادی کشمیر کوقلم کی طاقت کے ذریعے اجاگرکرنے والے جراتمند ،نڈر اور بہادرکشمیری جرنلسٹ سید شجاعت بخاری شہید کی پہلی برسی کشمیرپریس کلب میرپورکے زیراہتمام اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائی گئی کہ سینئر صحافی سید شجاعت بخاری شہید کی جراتمندانہ صحافت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور تحریک آزادی کشمیر کوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لیے دی جانے والی خدمات پرانھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ برسی کی تقریب کی صدارت آزادجموں وکشمیرریڈیومیرپورکے اسٹیشن ڈائریکٹر چوہدری محمدشکیل نے کی جبکہ برسی کی تقریب سے صدرکشمیرپریس کلب سجاد جرال، سیکرٹری جنرل پرویز شہزاد، ارشدمحمودبٹ، الطاف حمیدرائو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک،سجاد خانپوری ،ظہورالرشید کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔ انہوں کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کوعالمی سطح پراجاگر کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے سینئرصحافی سید شجاعت بخاری کوگذشتہ سال ماہ رمضان المبارک میں بھارت کی درندہ صفت فوج نے ٹارگٹ کلنگ کی آڑ میں شہیدکردیاتھا۔ ان کاجرم صرف یہ تھاکہ وہ مقبوضہ ریاست جموںوکشمیر کے عوام پرہونے والے بھارتی مظالم کو میڈیامیں رپورٹ کرتے تھے۔ مقررین نے کہاکہ سید شجاعت بخاری نے جس بہادری سے بھارتی درندہ صفت فوج کے مظالم کواجاگر کرکے اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ان پر جتنابھی انھیں خراج عقیدت پیش کیاجائے کم ہے۔ انھوں نے نہ صرف تحریک آزادی کشمیرکواجاگر کیابلکہ کشمیریوں اور پاکستان کے رشتہ کومضبوط اور مستحکم بنانے اور الحاق پاکستان کے لیے بھی بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔وہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی آواز تھے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اور پاکستان کے عوام کے درمیان رابطہ کے لیے پل کاکردار اداکرتے رہے ہیں اسی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے نامساعدحالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیرانھوں نے اپنی صحافتی خدمات کوجاری رکھنے کاعزم کررکھاہواتھا جس پر انھیں کئی بارپابندسلاسل کیاگیااور انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔

تازہ ترین خبریں