12:17 pm
 آئین وقانون کی بالادستی حکومت کامنشور ہے، رحیف اللہ

آئین وقانون کی بالادستی حکومت کامنشور ہے، رحیف اللہ

12:17 pm

آئین وقانون کی بالادستی حکومت کامنشور ہے، رحیف اللہ عوام کے بنیادی مسائل کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے میرپور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماراجہ رحیف اللہ خان نے کہاہے کہ آئین وقانون کی بالادستی اور میرٹ کی بحالی موجودہ حکومت کامنشور ہے۔ عوام کے بنیادی مسائل کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے حکومت ہروقت کوشاں ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادخطہ میں حقیقی تبدیلی لائی ہے اور جووعدے عوام سے کئے تھے انھیں پوراکرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ رحیف اللہ خان نے کہاکہ عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کیاجارہاہے۔ تیرہویں آئینی ترامیم کے تحت آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کوبااختیار بنایاگیاہے۔ آئین وقانون کے فروغ اور میرٹ کی بحالی کے لیے واضح اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ آج آزادکشمیر میں تعمیروترقی کاکام تیزی سے جاری ہے اور عوام کوبنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے حکومت ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں