12:17 pm
 اظہار تعزیت

اظہار تعزیت

12:17 pm

اظہار تعزیت میرپور(بیورورپورٹ) مرکزی میلاد کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد خورشید نقشبندی صدر سٹی اہلسنت کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صاحبزادہ اعجاز احمد قادری سروردی ، سردار شہزاد عزیز ، راجہ خالد محمود خان ، علامہ واجد رضوی ،ممتاز قانون دان ریاض لجپال ایڈووکیٹ ، عامر شہزاد چوہان نے شرکت کی ۔ مختلف اموات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی گئی ممتاز روحانی شخصیت سائیں بشیر کی وفات پر چوہدری منیر حسین ایڈووکیٹ ، ماسٹر صدیق چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور سوگواران کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔

تازہ ترین خبریں