12:28 pm
میرپورکو فروٹ سٹی بنانےکیلئےضلعی انتظامیہ اورمسلم ہینڈ پرعزم

میرپورکو فروٹ سٹی بنانےکیلئےضلعی انتظامیہ اورمسلم ہینڈ پرعزم

12:28 pm

میرپورکو فروٹ سٹی بنانےکیلئےضلعی انتظامیہ اورمسلم ہینڈ پرعزم موسم برسات میں50 ہزارپھلدارپودے لگانےکا ٹارگیٹ ہے،عدنان خورشید میرپور(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان نے کہاہے کہ ضلع میرپورکو فروٹ سٹی بنانے کے لیے موسم بہار میں مختلف مقامات پرہزاروں کے حساب سے پھلدار پوداجات ضلعی انتظامیہ اور مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے تعاون سے لگائے گئے ہیں۔ موسم برسات میں ضلع میرپورمیں پھلدارپوداجات لگانے کے لیے مسلم ہینڈ انٹرنیشنل سمیت دیگر اداروں کے باہمی اشتراک سے مزیدپھلدار پودا جات لگائے جائیں گے تاکہ ضلع میرپور حقیقی معنوں میں پھلداردرختوں کاضلع کے طورپرمتعارف ہو۔ درختوں کی اہمیت وافادیت اپنی جگہ پرقائم ہے ،لیکن پھلداردرختوں کے لگانے سے لوگوں میں درخت لگانے میں دلچسبیاں بڑھ رہی ہیں۔وہ یہاں بین الاقوامی NGOs مسلم ہینڈانٹرنیشنل کی انتظامیہ ،مختلف سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے افراد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ قیصراورنگزیب خان، اسسٹنٹ کمشنر منیراحمدقریشی، تحصیلدار یاسرآفتاب گردیزی، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے ارسلان نصرت سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرسردار عدنان خورشید خان نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کے ویژن کے مطابق ضلع میرپور میں قومی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ سال سے کامیاب حکمت عملی کے تحت ضلع بھرمیں پھلدار پودا جات لگانے کے لیے مختلف جگہوں کاانتخاب کیاتھا۔جس کے کامیاب نتائج سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ موسم برسات میں ہمارا ٹارگیٹ 50 ہزار تک پھلدارپوداجات لگانے کاہے اس سلسلہ میں کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے۔ اگرپھلدار پوداجات کی حفاظت کے لیے معقول انتظام ہواتو ضلع میرپورمیں اگلے چندسالوں میں لاکھوں کے حساب سے پھلدارپوداجات زمین پرنظرآئیں گے اور لوگوں کومقامی فروٹ بھی دستیاب ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ میرپور کی زمین بڑی زرخیز ہے اور منگلاجھیل ،نہراپرجہلم ، دریائے جہلم ودریائے پونچھ واقع ہونے کی وجہ سے یہاں پھلدار درختوں کواگانے میں کوئی مشکلات کاسامنانہیں ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ ہرفرد اپنی خالی جگہوں پرپھلدارپوداجات لگائیں اور ان کی حفاظت کویقینی بنائیں تاکہ ضلع میرپورپھلداردرختوں کاضلع بن سکے۔انھوں نے مختلف اداروں کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پھلداردرختوں کے لگانے اور ان کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے۔ درخت ہماراسرمایہ ہیں۔ان کی حفاظت بچوں کی طرح کی جائے اور لوگوں میں پھلداردرخت اگانے کے شعور کوبیدارکیاجائے۔ فروٹ سٹی

تازہ ترین خبریں