12:31 pm
برساتی نالہ بھمبرپربااثرافرادکےقبضےجاری ، انتظامیہ خاموش

برساتی نالہ بھمبرپربااثرافرادکےقبضےجاری ، انتظامیہ خاموش

12:31 pm

برساتی نالہ بھمبرپربااثرافرادکےقبضےجاری ، انتظامیہ خاموش ملی بھگت سےنالہ کارقبہ ماضی میں بااثر افراد کو الاٹ کیا جا چکا عوامی حلقوں کاچیف سیکرٹری سےآپریشن کلین اپ شروع کرنیکا مطالبہ بھمبر (بیورورپورٹ) برساتی نالہ بھمبر کو نالہ لئی بنانے کی کوشش جاری ، محکہ مال انتظامیہ خاموش تماشائی ، بااثر قبضہ گروپوں کو پشت پناہی حاصل ، ملی بھگت سے نالہ کا رقبہ ماضی میں بااثر افراد کو الاٹ کیا جا چکا جسکی آڑ میں قبضہ گروپوں نے دونوں اطراف قبضہ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رکھا ہوا ہے جسکے باعث نالہ کا قدرتی بہائو تنگ ہورہا جبکہ کئی مقامات پر برساتی نالہ بھمبر روالپنڈی کا نالہ لئی بن چکا ہے جوکہ ممکنہ طور پر آمدہ برسات میں شہری آبادی کے لیے خطرہ کا باعث بن سکتا ہے ۔ برساتی نالہ بھمبر ماضی میں ایک دریا جیسی چوڑائی رکھتا تھا۔ اب سکڑکر چھوٹا سا نالہ بن گیا۔ رقبہ کے دونوں اطراف نالہ کا رقبہ ہتھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا نے درجنوں بار حکومت اور انتظامیہ کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب تحریری طور پرمبذول کراوئی۔ میڈیا متعدد بار خدشات کااظہار کرچکا لیکن تاحال برساتی نالہ بھمبر کی حدود تعین نہیں ہوسکا ۔نہ ہی اسکا رقبہ پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے باز پرس کی گئی ۔جسکے باعث ایسی غر ض رکھنے والے عناصر اور محکمہ مال کے متعلقہ افراد کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے فوری نوٹس لے کر آپریشن کلین اپ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ برساتی نالہ

تازہ ترین خبریں