12:33 pm
بھمبر، محکمہ لوکل گورنمنٹ میں امیدواروں کو کال لیٹرنہ مل سکے

بھمبر، محکمہ لوکل گورنمنٹ میں امیدواروں کو کال لیٹرنہ مل سکے

12:33 pm

بھمبر، محکمہ لوکل گورنمنٹ میں امیدواروں کو کال لیٹرنہ مل سکے محکمہ پہلے سے موجود ایڈہاک اوورسیز کو مستقل کرنے کے لیے سرگرم ہے،ذرائع بھمبر (بیوروپورٹ) محکمہ لوکل گورنمنٹ میں سب انجنیئر کے لیے آ ج ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو میں شمولیت کے لیے ضلع بھمبر کے بعض امیدواروں کو جمعہ کے روز بھی کال لیٹر نہ مل سکے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ پہلے سے موجود ایڈہاک اوورسیز کو مستقل کرنے کے لیے سرگرم ہے اس لیے امیدواروں تک کال لیٹر پہنچانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں جس سے امیدوار گزشتہ روز سارا دن ڈاکخانہ کے چکر لگاتے رہے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ۷۷ لوکل گورنمنٹ کو آزادکشمیر بھر سے 650 امیدواروں نے درخواستیں دے رکھی ہیں جس کے لیے آج مظفر آباد میں ٹیسٹ انٹرویو لیے جارہے ہیں جبکہ محکمہ پرانے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے حالانہ کہ عدالت جاوید اقبال خواجہ بنام آزادکشمیر حکومت کے ایک مقدمہ سول سرونٹ ایکٹ میں فیصلہ دے چکی ہے کہ امیدواروں کو بھرتی کرتے وقت محکمہ تجربہ اور سروس کے نمبرات نہیں دئیے جائیں گے ضلع بھمبر کے اکثر لوگوں کو کال لیٹر نہ ملنے سے خدشات پیدا ہورہے ہیں کہ محکمہ پرانے لوگوں کو ایڈجسٹ کرکے عدالتی فیصلے سے روگردانی کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے کال لیٹر

تازہ ترین خبریں