12:33 pm
 جنگلات کی اراضی پرتعمیر مکان مسمار کیاجائے، طارق

جنگلات کی اراضی پرتعمیر مکان مسمار کیاجائے، طارق

12:33 pm

جنگلات کی اراضی پرتعمیر مکان مسمار کیاجائے، طارق باغ (نمائندہ اوصاف ) چیئرمین احتساب بیورو کے واضح احکامات کے باوجود جنگلات کی اراضی پر تعمیر مکان مسمار نہ کیا گیا۔ اس تعمیر کے خلاف حلقہ شرقی باغ کے رہائشی طارق ولد نذیر حسین نے باقاعدہ احتساب بیورو سے رابطہ کیا اور احتساب بیورو نے ڈی سی باغ کو ہدایت کی اور ڈی سی سے ڈی ایف اوکو بھی مکان مسمار کرنے کو کہا مگر یہ مکان مسمار نہ کیا گیا اور یہاں کے عوام نے شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق باغ ناڑ شیر علی خان کے رہائشی محمد اعظم ولد عبدالخان نے جنگلات اراضی پرمکان تعمیر کیا ۔ یہ مکان ڈھوک ڈنہ کمپارٹ نمبر 12خسرہ نمبر 1285میں تعمیر کیا گیا ہے لیکن اس غیر قانونی مکان کی تعمیر کو ابھی تک مسمار نہیں کیا گیا ہے جبکہ محمد اعظم ولد عبدالخان نے عدالت میں سٹے لیا جو تین ماہ کے بعد خارج ہو گیا ہے ۔ یہاں کے عوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، صدر ریاست ، وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور غیر قانونی طور پر اس الاٹ شدہ مکان کو فی الفور مسمار کیا جائے ۔ طارق

تازہ ترین خبریں