12:34 pm
عمران خان دیانتدار،مخلص اورمحب وطن لیڈر ہیں، چوہدری غلام

عمران خان دیانتدار،مخلص اورمحب وطن لیڈر ہیں، چوہدری غلام

12:34 pm

عمران خان دیانتدار،مخلص اورمحب وطن لیڈر ہیں، چوہدری غلام نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن22 کروڑعوام کےسامنےبےنقاب ہوچکی بھمبر (بیورورپورٹ) پاکستان سے کرپشن کے خاتمے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے پوری قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے ، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار 22 کروڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ۔مریم صفدر اور بلاول زرداری کی ابو بچائو مہم کو پاکستان کے باشعور عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔70 سالوں کا گند صاف کرنے کیلئے عمران خان کو وقت چاہیے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر صوبہ پنجاب کے صدر چوہدری غلام حسین دھریا نے کیا انہوں نے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک دیانتدار مخلص اور محب وطن لیڈر ہیں۔ گزشتہ 30 سالوں کی کرپشن کے کیچرے کی بدبو کو ختم کرنے اور غربت کا خاتمہ کرنے کیلئے عمران خان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لارہے ہیں جس کے نتائج آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمےاور قوم کی لوٹی ہوی دولت کو واپس لانے کیلئے عمران خان کی کوشش لائق تحسین ہے۔ پاکستان کے اوپر 24 ہزار ارب کے قرضے چڑھانے والوں اور لوٹ مار کرنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ غلام

تازہ ترین خبریں