12:34 pm
ڈڈیال، خؒاوند کے تشد د کا شکار خاتون انصاف کی منتظر ،پولیس ملزم سے مل گئی

ڈڈیال، خؒاوند کے تشد د کا شکار خاتون انصاف کی منتظر ،پولیس ملزم سے مل گئی

12:34 pm

ڈڈیال، خؒاوند کے تشد د کا شکار خاتون انصاف کی منتظر ،پولیس ملزم سے مل گئی پانچ روز گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ ہو سکی، بیماری کا بہانہ بنا کر ملز م کو چھوڑ دیا ڈڈیال (نمائندہ اوصاف ) پولیس تھانہ ڈڈیال میں مظلوموں کو انصاف ملنا خواب بن گیا اپنے خاوند کے ہاتھوں بدترین تشدد کا شکار ہونے والی 7ماہ کی حاملہ ثنیا تحصیل ہیڈکواٹر اور ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر میں 5دن تک زیر علاج رہنے والی آج بھی انصاف کی منتظر پولیس تھانہ ڈڈیال پانچ دن گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرسکی گزشتہ رات ثنیا کے خاوند کو گرفتار کیا اور صبح سویرے بیماری کا بہانہ بنا کر چھوڑ دیا الٹا پولیس تھانہ ڈڈیا ل میں مظلومہ کی والدہ اور چچا سے بدتمیزی کی گئی مظلومہ کی والدہ خالدہ بی بی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، آئی جی پولیس آزاد کشمیر ، ڈی آئی جی میرپور اور ایس ایس پی میر پور سے پولیس تھانہ ڈڈیال کی طر ف سے ملزم کے خلاف کاروائی نہ کرنے اور تھانے میں بدتمیزی اور رشوت لینے والوں کے خلاف کار روائی کا مطالبہ کردیا ڈڈیال انب کی رہائشی مظلومہ ثنیا کی والدہ خالدہ نے روتے ہو ئے میڈیا کو بتا یا کہ پانچ دن قبل میری بیٹی جو کہ 7ماہ کی حاملہ ہے اس کو شوہر نے تشدد کیا زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر پہنچایا وہاں ڈاکٹر نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ابتدائی قانونی کاروائی کی اور ڈاکٹر نے حالت تشویشناک ہونے پر میرپور ریفر کیا 4,5دن تک میر پور ہسپتا ل رہے گزشتہ روز بیٹی کو گھر لائے لیکن 5دن گزر جانے کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج نہ کی تھانے کے کیں چکر لگانے کے بعد خرچہ پانی پولیس والوںنے لینے کے بعد ملز زبیر کو گرفتار کر کے تھانے میں بٹھادیا ہمیں بار بار ہسپتال کی رپورٹیں لانے کا کہہ رہے ہیں لیکن ہسپتال والوں کا کہنا ہے ہم رپورٹیں پولیس والوں کو دینگے پولیس رپوٹس کا بہانہ بنا کر پرچہ درج نہیں کررہی ہے گزشتہ روز جب میں اپنے دیور کے ہمراہ تھانے میں پہنچی تو ملزم زبیر کو چھوڑ دیا دریں اثنامظلومہ ثنیا پر تشدد کرنے والے اس کے خاوند کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے کے احوالے سے انسپکٹر پولیس تھانہ ڈڈیال سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا جب کہ متعلقہ تفتیشی وقار امین نے کہا کہ ڈاکٹر ی رپورٹ کے بعد ایف آئی آر در ج کرینگے ملزم کی صحت خرا ب ہوگئی تھی جس کے باعث ہسپتا ل بھیجا ہے خاتون تشدد کیس

تازہ ترین خبریں