12:57 pm
قومی معاملےپروکلاء کی خاموشی  لمحہ فکریہ ہے،سردارافتخار

قومی معاملےپروکلاء کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،سردارافتخار

12:57 pm

قومی معاملےپروکلاء کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،سردارافتخار کشمیربارکونسل فائزعیسی کیخلاف ریفرنس کےحوالےسےدوٹوک موقف کااعلان کرے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )آزادجموں کشمیربارکونسل کے منتخب ممبرسردارافتخاراحمدایڈووکیٹ نے پاکستان بارکونسل اورچاروں صوبائی بارکونسلز،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن اورہائی کورٹ بارکی جانب سے سپریم کورٹ پاکستان کےجج جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس کی سماعت کے موقع پراحتجاج دھرنااورہڑتال کی جواپیل کی تھی اس کاخیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پرگہری تشویش کااظہارکہ آزادجموں وکشمیربارکونسل کے وائس چیئرمین ،آزادجموں وکشمیربارایسوسی ایشن کے صدراورآزادجموں وکشمیرہائی کورٹ کے صدورکی جانب سے مسلسل خاموشی اوراس ہڑتال کے حوالے سے آزادکشمیرکےوکلاء کی نمائندہ تنظیم بارکونسل کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہ آناوکلاء برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔جمعہ کے روزراولاکوٹ میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس مجرمانہ غفلت پربارکونسل کے وائس چیئرمین اوردیگرذمہ دارعہدیدارکووکلاء سے معافی مانگتے ہوئے فی الفوراس حوالے سے اپنے واضح اوردوٹوک موقف کااعلان کرے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی میں آزادکشمیرکے وکلاء نے ہمیشہ ماضی میں اہم کرداراداکیاہے۔مگراس مرتبہ اس قومی معاملے پروکلاء کی خاموشی ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کہیں ایساتونہیں ہورہاہے کہ آزادکشمیرکے وکلاء کوقومی معاملات سے باہررکھنے کے لئے سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسا کیا جارہاہے۔انہوں نے توقع ظاہرکی کہ وائس چیئرمین بارکونسل ،آزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیرہائی کورٹ باراورتمام ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ اورتحصیل بارہاکے صدورفوری طورپراس حوالے سے اپنے اجلاس بلاکروکلاء کاموقف پریس کے ذریعے سامنے لائیں گے تاکہ آزادکشمیرکے وکلاء میں اس حوالے سے پائی جانے والی بے چینی دورہوسکے۔ افتخار

تازہ ترین خبریں