01:12 pm
 حکومت اکلاس ملازمین کے بقایا جات ادا کرے،چوہدری ارشد

حکومت اکلاس ملازمین کے بقایا جات ادا کرے،چوہدری ارشد

01:12 pm

حکومت اکلاس ملازمین کے بقایا جات ادا کرے،چوہدری ارشد محکمہ اکلاس کی پراپرٹی حکومت نے اربوں میں تقسیم کی مگر ملازمین کو حق نہ دیا کھڑی شریف (نمائند اوصاف) تحریک انصاف آزاد کشمیر مرکزی رہنما سابق وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ لگی حکومت محکمہ اکلاس آزاد کشمیر کے ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ زنی بند کرے اور انہیں فوری طور پر انکے بقایا جات ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا ۔ چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ محکمہ اکلاس کے ملازمین اپنا حق مانگ رہے ہیں مگر وزیرا عظم راجہ فاروق حیدر بار بار وعدے کے باوجود انکے واجبات ادا نہیں کر رہے ہیں جو بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ اکلاس کی پراپرٹی حکومت نے اربوں میں تقسیم کی ۔ مگر نہ جانے کیوں ملازمین کو انکا حق نہیں دیا جارہاحالانکہ حکومت نے اپنے پاس سے ادائیگی نہیں کرنی انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر کچھ ملازمین کو رقم دن گئی مگر اس میں بھی پسند نہ پسند کا خیال رکھا گیا جو بہت بڑی زیادتی ہے جسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے اس لیے ہم ملازمین کیساتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر محکمہ اکلاس کے ملازمین کو انکے بقایات ادا کیے جائیں تاکہ وہ در بدر کی ٹھوکریں نہ کھائیں ۔ چوہدری ارشد

تازہ ترین خبریں