01:13 pm
 واجد خالق  حلقہ 4کھڑی شریف سے سیاست کا آغاز کر  یں گے

واجد خالق حلقہ 4کھڑی شریف سے سیاست کا آغاز کر یں گے

01:13 pm

واجد خالق حلقہ 4کھڑی شریف سے سیاست کا آغاز کر یں گے واجد خالق کی پی ٹی آئی سے علحیدگی سے بینس شریف میں سخت مقابلہ ہو سکتا ہے کھڑی شریف (نمائند ہ اوصاف)سننے میں آرہا ہے کہ سابق وزیر چوہدری ارشد حسین کے خاندان کیساتھ دیرینہ رفاقت رکھنے والی شخصیت سابق کونسلر چوہدری عبدالخالق مرحوم کے بیٹے نوجوان رہنما چوہدری واجد خالق ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد کے قافلے میں شامل ہو کر مسلم لیگ ن حلقہ 4کھڑی شریف کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ سیاست کا آغاز کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اگر چوہدری واجد خالق پی ٹی آئی سے الگ ہوجاتے ہیں تو بینس شریف کے پولنگ اسٹیشن پر کانٹے دار مقابلہ ہو سکتا ہے کھڑی شریف میں الیکشن سے پہلے ہی سیاسی جماعتوں کا جوڑ توڑ شروع ۔ وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد کے ساتھ چلنے والے سیاسی رہنما پی ٹی آئی سے وابستہ لوگوں کو اپنے قافلے میں شامل کرنے کیلئے متحرک اسی طرح سابق وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین کیساتھ چلنے والے پی ٹی آئی رہنما بھی دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ بہت جلد حکومتی پارٹی سے اہم شخصیات پی ٹی آئی میں اعلان کرینگی ۔ مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی حلقہ میں خاموش نظر آتی ہیں گذشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار موجودہ وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد اور تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جبکہ تیسرے نمبر مسلم کانفرنسی امیدوار سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع میرپور راجہ ظفر معروف نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی اس وقت الیکشن سے قبل ہی تما م یونین کونسل میں سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوچکا ہے گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر چوہدری اظہر محمود آف بینس شریف نے پی ٹی آئی اور چوہدری ارشد حسین کے قافلے میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ واجد خالق

تازہ ترین خبریں