11:58 am
اظہر اقبال محکمہ اطلاعات کاقیمتی اثاثہ  ہیں،راجہ عقیل

اظہر اقبال محکمہ اطلاعات کاقیمتی اثاثہ ہیں،راجہ عقیل

11:58 am

اظہر اقبال محکمہ اطلاعات کاقیمتی اثاثہ ہیں،راجہ عقیل دیانتداراورفرض شناس شخصیت کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی،سردارمقصود کوٹلی (وقا ئع نگار ) چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمد خان اور پاکستان مسلم لیگ ن لائیر فورم کے رہنما سردار مقصود علی خان ایڈدوکیٹ نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال کو گریڈ 20میں ترقیاب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات راجہ اظہر اقبال محکمہ اطلاعات کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو اجاگر کرنے اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے دورمیں کیے گئے تاریخی اقدامات جوکہ حکومت کی نیک نامی کا باعث ہیں ان کی بھرپور تشہیر کروائی ہے۔ چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمد خان اور پاکستان مسلم لیگ ن لائیر فورم کے رہنما سردار مقصود علی خان ایڈدوکیٹ نے کہا کہ دیانت دار اور فرض شناس شخصیت کی محنت کبھی راہیگاں نہیں جاتی اور خدمت کا صلہ ضرور ملتا ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق وزیر اطلاعات را جہ مشتا ق احمد منہاس کی رہنمائی میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی کاوشوں سے ضلعی دفاتر محکمہ اطلاعات میں نکھار اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات سے نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمد خان اور پاکستان مسلم لیگ ن لائیر فورم کے رہنما سردار مقصود علی خان ایڈدوکیٹ نے کہا کہ بلا شعبہ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال جیسے فرض شناس جرات مند آفیسر محکمہ اور ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ۔ راجہ عقیل

تازہ ترین خبریں