11:41 am
کھیلوں  کا انعقاد نوجوانوں  میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتا ہے، شیخ عرفان

کھیلوں کا انعقاد نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتا ہے، شیخ عرفان

11:41 am

کھیلوں کا انعقاد نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتا ہے، شیخ عرفان نوجوان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر معاشرتی برائیوں کے خلاف جذبہ بیدار کرتے ہیں کوٹلی(سٹی رپورٹر)پہلاسردار محمد الیاس شہید سنوکر ٹورنامنٹ فرینڈز سنوکر کلب منڈی روڈ کے زیر اہتمام انعقاد ،میچز کا آغاز، جس میں ضلع بھر سے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کروا کر میچز میں حصہ لے رہے ہیں۔زیر سرپرستی بلال بشارت راجہ عرفان استاد فری کے کے،فیاض راجہ،حاجی ملک قیصر،عامر ملک،علی ذکاء،امان خان،کامران الیاس،آصف بھٹی،طارق جنجوعہ،زرق جرال،ٹورنامنٹ کمیٹی محسن راجہ،عنصر کے کے ،فرہاد خان،سردار عدیل اس میں شامل ہیں۔کمیٹی کے انچارج شیخ عرفان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتا ہے کوٹلی میں اس طرح کے مقابلے نوجوانوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا شوق پیدا کر رہے ہیں جس کی بدولت نوجوان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر معاشرتی برائیوں کے خلاف جذبہ بیدار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم جو ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں اس میں درجنوں نوجوانوں اپنی رجسٹریشن کروا کر اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کی کوششوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کی کامیابی ہمارا ماٹو ہے اور ہم اس ایونٹ کو پوری کوششوں سے کامیاب بنانے کی پوری تیاریاں کر رہے ہیں۔رجسٹریشن کروانے والے کھلاڑیوں کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ فریندز سنوکر کلب شہر کا ایک بہترین سنوکر کلب ہے جہاں نوجوان فارغ اوقات میں اپنا وقت گزارتے ہیں اور کھیل کی تیاری کرتے ہیں یہاں کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولت دستیاب ہے کوٹلی کے صحافیوں کا بھی خصوصی تعاون حاصل ہے جن میںشاہنواز بٹ ، کاشف شبیر،بشیر دانش بیگ،شوکت محمود قمر، یاسر حسن، حافظ محمد ندیم، کیپٹن(ر) محمد سلیم بٹ،محمد ادریس فاروقی ،شاہ حسین و دیگر معزز شہری شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں