09:45 am
 پریس فائونڈیشن کے زیراہتمام جرنلسٹس کالونیاں بنائی جائینگی، اظہراقبال

پریس فائونڈیشن کے زیراہتمام جرنلسٹس کالونیاں بنائی جائینگی، اظہراقبال

09:45 am

پریس فائونڈیشن کے زیراہتمام جرنلسٹس کالونیاں بنائی جائینگی، اظہراقبال صحافیوں کی رہائشوں کیلئے مزیدزمین بھی الاٹ کروائی جائیگی،ڈائریکٹرجنرل اطلاعات میرپور(بیورورپورٹ)ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان اور سابق وائس چیئرمین وممبربورڈ آف گورنرآزادجموں وکشمیر پریس فائونڈیشن محمدامجد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیرریاست جموں وکشمیر کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ان کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے پریس فائونڈیشن کے زیراہتمام جرنلسٹس کالونیاں بنارہی ہے۔ ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میرپور،کوٹلی اوربھمبرمیں جرنلسٹس کالونیاں بنانے کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس میں غوروحوض کیاگیااور فیصلہ کیاگیاکہ ضلع کوٹلی اورضلع بھمبرکی جرنلسٹس کالونیاں آزادجموں وکشمیرپریس فائونڈیشن کے زیراہتمام بنائی جائیں گی جس کے لیے صحافیوں کی مکانیت کی ضرورت کے مطابق مزیدزمین بھی الاٹ کروائی جائے گی۔ آج یہاں ڈویژنل آفس تعلقات عامہ اطلاعات میرپور میں آزادجموں وکشمیرپریس فائونڈیشن کے زیراہتمام ہائوسنگ کمیٹی برائے ڈویژن میرپور کے چیئرمین محمدامجدچوہدری کی زیرصدارت اجلاس منعقداہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی ممبربورڈ آف گورنرز ضلع میرپور ارشدمحمود بٹ ، ممبربورڈ آف گورنرز ضلع بھمبر ناصرشریف بٹ، ممبربورڈ آف گورنرز ضلع کوٹلی زمرد حسین،صدر سی یوجے محمدظفیربابا، سابق ممبربورڈ آف گورنرز کوٹلی سردارمحمدجاوید، آفیسراطلاعات ضلع میرپورممبر؍سیکرٹری محمدجاوید ملک، آفیسر اطلاعات ضلع کوٹلی سردارمحمداکمل خان، آفیسر اطلاعات بھمبر عدنان مختارمرزانے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ ضلع کوٹلی میں جرنلسٹس کالونی کے لیے 100 کنال زمین مختص ہے جس کے لیے ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ اظہراقبال خان اورڈپٹی کمشنرکوٹلی باقاعدہ ایم او یو سائن کریں گے۔ اس سلسلہ میں پریس فائونڈیشن کی طرف سے زمین کے لیے پہلی قسط کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے جبکہ ضلع بھمبرمیں جرنلسٹس کالونی کے لیے 46 کنال 7 مرلہ زمین تجویز شدہ ہے جس میں مذید توسیع کروا کر بھمبرمیں جرنلسٹس کے لیے کالونی بنائی جائے گی۔ میرپور جرنلسٹس کالونی کے سلسلہ میں بتایاگیاکہ میرپورجرنلسٹس کالونی کاماسٹرپلان ،فزیبلٹی ،نقشہ وغیرہ تیارہے ۔ اجلاس میں تحصیل ڈڈیال کے لیے جرنلسٹس کالونی کے حوالے سے تجویز دی گئیں اورتینوں اضلاع میں جرنلسٹس کالونیوں کے قیام کے سلسلہ میں اہم فیصلہ جات کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان نے کہاکہ موجودہ حکومت آزاد جموں وکشمیرکے صحافیوں کی فلاح وبہبود اوران کورہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔ آزادجموں وکشمیر پریس فائونڈیشن کے چیئرمین وجسٹس ہائی کورٹ آزادکشمیر جسٹس راجہ صداقت حسین کی سربراہی میں پریس فائونڈیشن کے زیراہتمام صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں۔ چیئرمین ہائوسنگ کمیٹی برائے ڈویژن میرپور محمدامجدچوہدری نے اس موقع پرجملہ ڈویژن میرپور کے کمیٹی ممبران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انھیں جوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کوپوراکرنے کے لیے کمیٹی ممبران اورجرنلسٹس حضرات بھرپورتعاون کریں تاکہ ڈویژن میرپوکے تینوں اضلا ع میرپور،بھمبراورکوٹلی میں جرنلسٹس کالونیوں کے حوالے سے ترقیاتی کام شروع کیے جاسکیں۔ اظہراقبال

تازہ ترین خبریں