09:48 am
 سدھنوتی کےممبران اسمبلی  ضلعی افسران کے تباد لوں  سے لا تعلق ہو گئے

سدھنوتی کےممبران اسمبلی ضلعی افسران کے تباد لوں سے لا تعلق ہو گئے

09:48 am

سدھنوتی کےممبران اسمبلی ضلعی افسران کے تباد لوں سے لا تعلق ہو گئے بلوچ(نمائندہ خصوصی) ضلع سدھنوتی کے دونوں ممبران اسمبلی ضلعی افسران کے تبادلہ جات اور تعیناتیوں سے لا تعلق ہو گئے ،کہاں کس کا تبادلہ ہو ریا ہے دونوں نمائندگان کو علم نہیں ،کئی ضلعی افسران کے تبادلہ جات کرتے وقت وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ،وزیر قانون سردار فاروق طاہر سے مشاورت نہیں کی جاتی اور نہ ہی ان سے مشاورت کی جاتی ہے ، کئی ضلعی افسران سالوں سے پلندری تعینات ہیں ، جن کے تبادلے ہوے ہیں ان کے حوالے سے وزیر اعظم اپنے ذاتی سٹاف سے مشاورت کرتے ہیں ،جبکہ انتظامیہ کے تبادلہ جات بھی دو نوں وزراء کی عدم مشاورت سے ہوتے ہیں مقامی صورتحال کے مطابق دونوں وزراء بہترین تجاویز دے سکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے ۔جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جانے لگی اور اس لاتعلقی پر عوام بھی شکوے کرنے لگی ہے ۔ اسمبلی

تازہ ترین خبریں