09:49 am
  لطیف حسرت  مسلم کانفرنس کے  پبلسٹی ونگ کے چیئرمین  ہوں گے

لطیف حسرت مسلم کانفرنس کے پبلسٹی ونگ کے چیئرمین ہوں گے

09:49 am

لطیف حسرت مسلم کانفرنس کے پبلسٹی ونگ کے چیئرمین ہوں گے صدر ایم سی شفیق جرال نے تین سال کیلئے پبلسٹی ونگ کی منظوری دیدی ہے مظفرآبا د(نمائندہ خصوصی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی نئی میڈیا ٹیم تشکیل،راجہ محمد لطیف حسرت پبلسٹی ونگ کے چیئرمین اورہارون آزاد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال نے تین سالہ مدت برائے 2019تا 2022کے لیے پبلسٹی ونگ کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق جماعت کے شعبہ نشرواشاعت کو موثر مضبوط اور دور جدید کے چیلنجز کے مقابلہ کے لیے جماعت کے تجربہ کار اور سینئر کارکنوں پر مشتمل پبلسٹی کمیٹی بنائی گئی ہے۔پبلسٹی کمیٹی کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت اور سینئر وائس چیئرمین مسلم کانفرنس سعودی عرب کے سابق سیکرٹری جنرل راجہ محمد زرین خان کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے لیے ہارون آزاد اور سیکرٹری پبلسٹی ونگ کے لیے ریٹائر ڈ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات عبدالمجید طاہر کو پبلسٹی ونگ کا سیکرٹری نامزد کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے مرحلے میں ہر ضلع سے ایک پبلسٹی ونگ وائس چیئرمین لیا جائے گا ۔مسلم کانفرنس کے ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار افتخار رشید نے ایک خط کے ذریعے تمام اضلاع کے صدور اور شعبہ پبلسٹی اور جماعت کے دیگر شعبہ جات کو مکمل کرنے کے لیے سفارشات مانگی ہیں۔مزید شعبہ جات کے عہدیداران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہرالنساء نے نامز د امیدواران سے کہا ہے کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں جلد از جلد اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ لطیف حسرت

تازہ ترین خبریں