10:14 am
راجہ نصیرنےعوامی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی، راجہ حنیف

راجہ نصیرنےعوامی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی، راجہ حنیف

10:14 am

راجہ نصیرنےعوامی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی، راجہ حنیف تمام سیاسی جماعتیں ملک میں سیاسی استحکام کے لیےاپناکردار ادا کریں، میڈیاسےگفتگو سہنسہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد حنیف خان نے کہا کہ عوامی مسائل حل کر نا ، ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانا عوامی خدمت کو یقینی بنانا ، رکاوٹوں مخالفتوں سازشوں کے باوجود بلا تفریق عوامی مسائل حل کر نا راجہ نصیر احمد خان کا ہی طرہ امتیاز ہے جن کی ساری زندگی قومی جدو جہد سے عبارت ہے ۔ ان کا کر دار عمل ماضی حال اور مستقبل عوامی خدمت کی ضمانت دیتا ہے جن کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کے صلہ میں عوام نے پانچویں بار بھاری مینڈیٹ دے کر ایوان اقتدار میں بھیجا ۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ راجہ نصیر احمد خان ایک تجربے کار بہتر منصوبہ بندی کر نے کی صلاحیت کر نے والے ہیں جنھوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاوہ آزاد کشمیر بھر میں اپنے تجربے کی روشنی میں بہتر منصوبہ بندی کر کے ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کو بھی ترقی کی راہوں پر گامزن کیا اور تعمیر و ترقی کی نئی راہیں بھی تلاش کیں انھوں نے عوامی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی اور اپنی ملکی و قومی ذمہ داریوں کو بھی پورا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملکی ترقی اور سا لمیت سمیت تمام اداروں کو اپنے آئینی حقوق کے اندر رہتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی اور دہشت گردی سے ملک کو پاک کر نا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا واحد طریقہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہے اس لیے تمام سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں کو ملک میں سیاسی استحکام کے لیے اپنے کردار ادا کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ حنیف

تازہ ترین خبریں