10:15 am
 آزاد کشمیر رورل سپورٹ پروگرام کو  فوری بحال کیا جائے،سردار رحیم

آزاد کشمیر رورل سپورٹ پروگرام کو فوری بحال کیا جائے،سردار رحیم

10:15 am

آزاد کشمیر رورل سپورٹ پروگرام کو فوری بحال کیا جائے،سردار رحیم اے جے کے آر ایس پی کے ذریعے غریب نوجوانوں کو روزگار دیا جاتا تھا راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر رورل سپورٹ ( اے جے کے آر ایس پی)پروگرام کو فی الفور بحال کیا جائے، حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے مہیا کرنے والے پروگرامز کو ختم کرکے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے، رورل پروگرام کی وجہ سے ریاست کے نچلے طبقے تک شعور و آگاہی سمیت بہت سے پڑھے لکھے نوجوان لوگوں کو روزگار کے موقع میسر آئے ہیں ،اس پروگرام کو ختم کرناسمجھ سے بالاتر ہے، رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب عوام مستفید ہو رہی تھی، اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے تھے لیکن اس کے باوجود اس کو ختم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے بجائے عوام کو دی گئی سہولتیں بھی چھین رہی ہے جو قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں ٹر یڈز یونین کے نمائند گان و عہدیداران سردار رحیم خان، واجد حسین کیانی، سید زاہد حسین،ساجد اعظم، وسیم خان، جنید کشمیری،رحیم احمد خان،سردار احتشام،سردار سفیر خان، نذیر محمد نے کہا کہ حکومتیں عوام کو بہتر سہولیت کی فراہمی کے لیے ادارئے بناتی ہیں اورا نہیں فعال کرنے کے لیے اقدامات اٹھاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت عوام کو سہولیت کہ فراہمی کے بجائے پہلے سے دی گئی سہولیات کا چھین رہی ہے ، کہ وہ رورل سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کے بجائے ادارئے کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، بصورت دیگر عوام سخت احتجاج اور راست اقدام سے بھی گریز نہیں کریں گئے،اس ادارہ میں سیاسی تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں جس کی وجہ سے ادارہ کرپشن او رمیرٹ کی پامالی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ رورل سپورٹ پروگرام میں سیاسی تعیناتیوں کو ختم کرکے میرٹ پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں، ان رہنماوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ جو کہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ تھا میں بھی رورل سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز مختص نہ کرنا عوام دشمن پالیسی ہے، ان رہنماوں و عہدیداران نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، سیکرٹری سپورٹ پروگرام آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفورادارے کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ سردار رحیم

تازہ ترین خبریں