11:47 am
 بائیو میٹرک کا نظام  ہر ادارے میں ضروری ہے،عارف چوہدری

بائیو میٹرک کا نظام ہر ادارے میں ضروری ہے،عارف چوہدری

11:47 am

بائیو میٹرک کا نظام ہر سرکاری ادارے میں ضروری ہے،عارف چوہدری کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف) عارف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیو میٹرک کا نظام اداروں میں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ موجودہ حالات میں ہر ضلع سے تعلق رکھنے والے اسمبلی ممبران کا بھی کچہری کی حدود میں ایس پی اور ڈی سی کی طرح آفس ہو نا چاہیے ۔ اسمبلی اجلاس کے علاوہ تمام اسمبلی ممبران اپنے دفاتر میں بیٹھنے کے پابند ہوں تاکہ شہری بروقت شکایت کر سکیں ، انکی موجودہ میں سرکاری ملازمین بھی دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں گے ۔ ماضی میں سابق سینئر ممبر اسمبلی چوہدری خادم حسین مرحوم بغیر دفتر کے صبح دفتری اوقات میں کچہری حدود مین موجود ہوتے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر میرپور کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر شہر اور قبضہ جات میں ہر قسم کے کاروبار کو رجسٹر ڈ کر یں تاکہ صرف ہسپتال اور لیبارٹری تمام پروفیشنل حضرات کو بلدیہ دفتر اپنے کارڈ ز جاری کروائیں ۔ اور ان کیلئے بلدیہ باقاعدہ طور پر ٹیسٹ کا اہتمام کرے اور ہر سال کارڈ ز کی باقاعدہ طور پر تجدید ہو تاکہ ریکارڈ مرتب رہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کاروباری اداروں کی چکنگ کیلئے انسپکٹر دن رات کام کرتے ہیں ہمارے نظام کو عارضی طور پر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے جو مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ عارف فورم

تازہ ترین خبریں