12:20 pm
 مظفرآباد،انتظامیہ کی کارروائی،ناقص اشیاء فروخت کرنیوالے سٹور سیل

مظفرآباد،انتظامیہ کی کارروائی،ناقص اشیاء فروخت کرنیوالے سٹور سیل

12:20 pm

مظفرآباد،انتظامیہ کی کارروائی،ناقص اشیاء فروخت کرنیوالے سٹور سیل غیر معیاری اشیاء کسی صورت فروخت نہیں کرنے دیں گے، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد( سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت اور عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم کے ہول سیل جنرل سٹورز پر چھاپے غیر معیاری اور زائد المیعادداشیاء خوردونوش رکھنے والے متعددسٹورز مالکان کو جرمانوں کے ساتھ سٹورز سیل کر دیئے گئے، جبکہ متعدد کو وارننگ جاری ، ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کے ہمراہ تحصیلدار مظفرآباد قیصر اسلم ، پولیس کی بھاری نفری ایبٹ آباد روڈ پر قائم ہول سیل جنرل سٹورز و گودام پر چھاپے مارتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کی گئی ، زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے پر سٹورز کو سیل کر دیا گیا جبکہ سٹورز مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کی گئیں کہ غیر معیاری ناقص اشیاء کو کسی صورت مارکیٹ میں سیل نہیں کرنے دیا جائے گا ،غیر معیاری منافع بخش مافیا کے خلاف کاروائی کی تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے اے سی مظفرآباد عفت اعظم نے کہا کہ شہر میں ایسی غیر معیاری اشیاء کی فروخت نہیں کرنے دی جائے گی جن سے خطرناک بچوں کی بیماریاںپیدا ہوتی ہے ، سکول کے بچوں کے بارے میں شکایت ہے کہ ان کو دکاندار ایسی غیر معیاری اور چٹ پٹی چیزیں جو پیٹ ، گلے اور خطرناک امراض کا مبتلا ہو رہے ہیں ایسی غیر رجسٹرڈ اور غیر معیار ی کمپنیز کی بنی ہوئی اشیاء کو کسی صورت سیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،عوام نشاندہی کریں انتظامیہ کاروائی کرے گی اور کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی جو خلاف ورزی کرے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر

تازہ ترین خبریں