12:24 pm
 پیر  زاہد سلطانی کی راجہ فیروز  مرحوم کے ختم شریف پر  محفل نعت میں شرکت

پیر زاہد سلطانی کی راجہ فیروز مرحوم کے ختم شریف پر محفل نعت میں شرکت

12:24 pm

پیر زاہد سلطانی کی راجہ فیروز مرحوم کے ختم شریف پر محفل نعت میں شرکت سماہنی پونا (تحصیل رپورٹر)معروف روحانی شخصیت و گُلہارشریف کوٹلی کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد زاہد سلطانی کی چوکی آمد،مسجد قبا چوکی ڈھیری میں علاقہ کی سماجی شخصیت ڈی ایس پی ریٹائرڈ راجہ فیروز خان مرحوم کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر منعقدہ خصوصی محفل نعت وذکر میں شرکت کی۔اختتامی دعا فرمائی۔اس موقع پر گلہار شریف کے عقیدت مندان،مریدین و عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جبکہ موقع پر موجود شرکا نے صاحبزادہ زاہد سلطانی سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔میزبان راجہ فاروق خان۔راجہ محمد عرفان نے دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔صاحبزادہ زاہد سلطانی نے بعد ازاں چوکی بازار میں نوجوان سماجی شخصیت راجہ عنصر قیوم کی جانب سے زیر تعمیر مسجد و مدرسہ کے لئے بھی خصوصی دعا فرمائی۔ محفل نعت

تازہ ترین خبریں