12:26 pm
حکومت  کھیلوں کےفروغ کیلئےبجٹ میں اضافہ کرے، نثار شائق

حکومت کھیلوں کےفروغ کیلئےبجٹ میں اضافہ کرے، نثار شائق

12:26 pm

حکومت کھیلوں کےفروغ کیلئےبجٹ میں اضافہ کرے، نثار شائق غنی آبادمیں سپورٹس کمپلیکس اور ریسٹ ہائوس کی تعمیرکیلئےتحریک کااعلان کرینگے باغ(نمائندہ خصوصی) جے آئی یوتھ آزاد کشمیر وگلگت وبلتستان کے صدر راجہ نثار شائق نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کھیلوں کے فروغ کے لیے یونین کونسلز کی سطح پر کھیل کے میدان تعمیر کرے اور کھیلوں کے بجٹ میں اضافہ کرے ۔غنی آباد میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور ریسٹ ہائوس کی تعمیر کے لیے محکمہ جات سکیم بنا کر حکومت کو تحریک کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غنی آباد میں آٹھواں شہدائے غنی آباد والی بال ٹورنا منٹ فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے ہیومن رائٹس فورم آزاد کشمیر کے صدر سردار نثار ایڈووکیٹ،مہتمم جنگلات سید طاہر علی شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سردار ماجد علی،صدر پریس کلب باغ افراز گردیزی،سنیئر صحافی محمود راتھر راجہ متعین،امان اللہ مانی،شاہد رفیق،راجہ عرفان،اور راجہ پرویز نے خطاب کیا ٹورنا منٹ میں ضلع بھر سے28 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میں المجاہد کلب بیس بگلہ ،وسیم میموریل کلب کری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اس سے قبل فرینڈز کلب غنی آباد ضلعی چمپین تھی جو سیمی فائنل ہار گئی ۔فائنل وسیم کلب نے اپنے نام کیا رنر اپ المجاہد کلب بیس بگلہ رہی تقریب سے سردار نثار ایڈووکیٹ نے نثارشا ئق کی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔ سید طاہر علی شاہ مہتمم جنگلات نے جیتنے والی ٹیم اور انتظامیہ کو بھرپور ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور محکمہ جنگلات کی طرف سے ریسٹ ہائوس اور گراونڈ کی تعمیر کے لیے تحریک کا اعلان کیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سردار ماجد علی خان نے کہا کہ محکمہ نے42لاکھ روپے کا بجٹ رکھا تھا جو این او سی نہ ملنے کی وجہ سے گرائونڈ تعمیر نہ ہو سکا لیکن اب اس کی تحریک کریں گے ۔صدر پریس کلب افراز گردیز ی نے عوام علاقہ غنی آباد کو نثار شائق کی قیادت میں بہترین سڑک اور بھرپور ٹورنا منٹ کے انعقاد پر مبارکبادا پیش کی اور ان کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کی ۔ نثار شائق

تازہ ترین خبریں