12:43 pm
سماہنی میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر   کا آغازجنوری میں کردیا جائیگا، ظفر اقبال

سماہنی میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا آغازجنوری میں کردیا جائیگا، ظفر اقبال

12:43 pm

سماہنی میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا آغازجنوری میں کردیا جائیگا، ظفر اقبال گرڈ اسٹیشن کی مدت تکمیل دو سال ہو گی، چیف انجینئر محکمہ برقیات کی گفتگو سماہنی پونا (تحصیل رپورٹر) محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے چیف انجینئر گرڈ اسٹیشنز چوہدری ظفر اقبال نے بنڈی کمبیلہ میں گرڈ اسٹیشن سماہنی کی جگہ کا معائنہ کیا ،برقیات حکام سے بریفنگ لی، سائٹ کے معائنہ کے موقع پر مظہر حسین جعفری و دیگر صحافیوں نے چیف انجینئر سے ملاقات کی اس موقع پر صدر پریس کلب نے چیف انجینئر گرڈ اسٹیشنز کو سماہنی میں گرڈ اسٹیشن کی عدم تعمیر اور لائنوں کی بوسیدگی کی وجہ سے بجلی کے انتہائی کم وولٹیج سے شہریوں کو درپیش مشکلات آگاہ کیا۔اس موقع پر چیف انجنیئر نے بتایا کہ حکومت آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر بجلی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سماہنی میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز جنوری میں کر دیا جائے گا۔گرڈ اسٹیشن کیلئے بجٹ میں مختص ابتدائی رقم سے زمین کی لیولنگ،ڈیزائن،چار دیواری کی تعمیرجلد شروع ہو گی گرڈ اسٹیشن کی مدت تکمیل دو سال ہو گی۔سہار کے مقام پر چھوٹے گرڈ اسٹیشن کا رکا ہوا کام جلد شروع کر کے اسکی تکمیل کی جائیگی۔اور سہارگرڈ اسٹیشن سے بھی وقتی ریلیف کے لئے ایک نئی لائن حلقہ سماہنی کے لئے فراہم کی جائیگی۔بھمبر سے سماہنی ایک نئی لائن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔سماہنی میں چونکہ بڑا گرڈ اسٹیشن تعمیر کیا جائیگا جس میں 12 لائنوں کی گنجائش ہو گی۔گرڈ اسٹیشن کے لئے جگہ انتہائی موزوں ہے۔انہوں نے کہا کہ سماہنی کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر و تکمیل کے لئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان۔وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان کی جانب سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔کام میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر نہیں ہو گی. حکومت آزادکشمیر گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے بتدریج خطیر رقم فراہم کرے گی۔اس موقع پر ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ?۔ایس ڈی او سماہنی گلزار احمد خلجی۔محکمہ برقیات کے اہلکاران و دیگر بھی موجود تھے۔چیف انجنیئر نے لوکل برقیات حکام کو ہدایت کی کہ گرڈ اسٹیشن کی اراضی حوالگی سے متعلقہ ضروری کاروائی فوری مکمل کر کے رپورٹ کی جائے۔ چیف انجینئر

تازہ ترین خبریں